صدرمملکت سے کرغزستان کے ہم منصب کی ملاقات، تجارت و معاشی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق

صدر مملکت آصف علی زرداری اور کرغزستان کے صدر صدر ژپاروف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت و معاشی تعاون وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔ صدر آصف علی زرداری سے کرغزستان کے صدر صدر ژپاروف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی اور اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر ون آن ون گفتگو بھی […]

شہری نے جان پر کھیل کر آگ میں گھری بچی کو بچالیا

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں پیش آنے والا ایک واقعہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں ایک عام شہری نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سات سالہ بچی کو دہکتے شعلوں سے نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایا۔ جمعرات کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے، رچرڈ ری سینوس اپنے […]

بھارتی ماہی گیر کی لاش واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے

پاکستان نے ملیر جیل کراچی میں گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے 57 سالہ بھارتی ماہی گیر سیونو رانا کی لاش واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ سیونورانا کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 19 نومبر […]

فلم تشہیر کےلیے پانی والے بل بورڈ نے لوگوں کو حیران کردیا

ایک نئی تشہیری مہم نے ثابت کیا ہے کہ آج کے زمانے میں صرف جامد پوسٹرز اور سادہ بل بورڈز کافی نہیں رہے، ہالی ووڈ میں لگنے والے اس جدید بل بورڈ نے اشتہاری دنیا میں ایک نیا تجربہ پیش کیا ہے۔ مشہور ویب سیریز ڈزنی پلس کے تحت ریلیز ہونے والے ’Percy Jackson and […]

بیلے ڈانس سے بلین ڈالرز کمپنی تک؛ سب سے کم عمر سیلف میڈ لڑکی کی حیرت انگیز داستان

اس وقت دنیا کے سب سے بڑے کاروباری میگزینز کی سرخیاں ایک ہی نام سے جگمگارہی ہیں اور وہ ترقی کی بلندیوں کو چھونے والے لوآنا لوپز لارا ہیں۔ محض 29 سال عمر میں لوآنا لوپز لارا نے شہرت، بزنس اور پیسا سب کچھ ہی کمالیا ہے۔ یہ وہی  نوجوان لڑکی ہے جو کبھی اپنا گھر بار […]

چیزیں بہتری کی جانب جارہی ہیں پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں اوراب پاکستان اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے کرغزستان کے صدر ژپاروف کی ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے […]

سردیوں میں بال زیادہ کیوں جھڑتے ہیں؟ کیا احتیاط کی جائے؟

سرد موسم آتے ہی بالوں کا گرنا ایک عام مگر پریشان کن مسئلہ بن جاتا ہے۔ گرمیوں کے مقابلے میں سردیوں میں بال زیادہ جھڑتے ہیں اور یہ شکایت تقریباً ہر عمر کے افراد کو رہتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی پہلی، واضح وجہ خشک موسم ہے۔ سردی کی ٹھنڈی، خشک ہوا نہ صرف […]

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے  دوران ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 ارب 57 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ 28 […]

بھارتی ٹیم نے ایک اور بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم ایک روزہ فارمیٹ میں مسلسل 20 ٹاس ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ ٹاس ہارنے کے اس سلسلے کا آغاز 2023 ورلڈ کپ فائنل میں اس وقت کے بھارتی کپتان روہت شرما سے شروع ہوا اور گزشتہ روز کھیلے گئے […]

سابق بنگلادیشی وزیراعظم کی طبیعت سنبھل نہ سکی؛ اہل خانہ نے اہم فیصلہ کرلیا

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو 5 روز قبل اسپتال میں داخل کیا گیا اور پھر انھیں وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کرنا پڑا لیکن طبیعت سنبھل نہ سکی جس پر اہل خانہ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے علاج معالجے کے لیے ہمہ وقت […]