27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر مشاورت جاری ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کہا ہے کہ ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر مشاورت جاری ہے، ہم آئینی بینچ سے آئینی کورٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں تاکہ نظام انصاف بہتر ہو۔ سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف […]

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم محمد یحییٰ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم محمد یحییٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ احتساب جج امجد ضیاء صدیقی نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم محمد یحییٰ […]

کلکٹریٹ آف کسٹمز ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی

کلکٹریٹ آف کسٹمز ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب ایک بس کی تلاشی کے دوران ایک کروڑ چونتیس لاکھ  روپے مالیت کی تیس کلو اسمگل شدہ چاندی برآمد ہوئی۔ بس کے کسی مسافر نے چاندی  کی ملکیت کا دعویٰ نہیں […]

پاکستان نے درآمدی ایل این جی سے متعلق قطری حکام کو آئندہ سال کی طلب کا پلان دے دیا

قطر سے درآمدی ایل این جی سرپلس ہونے کے معاملے میں پاکستان نے قطری حکام کو آئندہ  سال کی طلب کا پلان دے دیا۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ  پاکستان میں 2026 کے لیے 29 کارگوز موخر کرنے کی تجویز پیش کردی، قطری حکام نے 31دسمبر تک پاکستان کی تجویز کا جواب دینا ہے۔ حکام کے […]

مریم نواز سب سے زیادہ منصوبے شروع اور مکمل کرنے والی وزیرِاعلیٰ ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے اور مکمل کرنے والی وزیرِاعلیٰ ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے […]

پاکستان رواں ماہ پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز ایونٹ کی میزبانی کرے گا، اعصام الحق

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان رواں ماہ پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ یہ ایونٹ 24 نومبر سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، […]

غیر قانونی تعمیر کی اجازت دینے کا کیس، ایس بی سی اے افسر سمیت 13 ملزمان کی ضمانت مسترد

صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے لیاری نیا آباد میں بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسر سمیت 13 ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی۔ صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت کے روبرو لیاری نیا آباد میں بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیر کرنے کی اجازت دینے […]

بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

بابا گورونانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے تقریباً 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔ واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے بھارتی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ […]

انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں مزید ترامیم کا […]

وزیراعلیٰ کے پی کا ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل عملے کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے حقائق جانچنے والی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن چیف […]