بالی ووڈ میں مسلم مخالف فلمیں بنانے پر انوراگ کشیپ کی سخت تنقید

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اور اداکار انوراگ کشیپ نے متنازع فلم ’’دی کیرالہ اسٹوری 2‘‘ پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے اسے محض پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم بنانے والوں نے سنجیدہ موضوع اور مضبوط کہانی کے بجائے منافع کو ترجیح دی ہے۔ کیرالہ اسٹوری 2، پہلی فلم […]

عمران خان کے نامزد لیڈر آف دی اپوزیشن محمود اچکزئی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

عمران خان کے نامزد لیڈر آف دی اپوزیشن محمود خان اچکزئی کی تعیناتی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کے وکیل جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے آئینی پٹیشن دائر کی۔ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی کی تعیناتی آئین، […]

بنوں میں شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک 

بنوں میں شہید لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید کی نماز جنازہ مانسہرہ جبکہ سپاہی کرامت کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی، شہدا کو ان کے   آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز اور قومی وقار […]

رمضان ٹرانسمیشن میں لائیو کالر نے مولانا سے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھ لیا

قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل سمیت بھارت سے تین میچز میں شکست کے بعد اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھی شکست کھاچکی ہے۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ کا اہم ستون سمجھے جانے والے بابر اعظم ایشیا کپ میں تو شامل نہیں تھے تاہم ورلڈکپ میں ابھی تک وہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی […]

کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ، تین اہلکار شہید

کرک میں دہشت گردوں کے ایف سی کے قلعے پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے، اسپتال منتقلی کے ایمبولینسز پر حملہ ہوا جس میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کرک کے علاقے بہادر خیل میں، تھانہ خرم محمد زئی کی حدود میں واقع درگہ شہیدان کے قریب فرنٹیئر کور […]

ہر سال رمضان میں عمرہ کرتا ہوں اس سال بھی اجازت دی جائے، شیخ رشید

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرہ ادائیگی کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل منگل 24 فروری کو دلائل طلب کر لیے۔ سرکاری وکیل نے دلائل کی تیاری کے لیے مہلت طلب کی مگر عدالت […]

پولیس کو چھاپہ مارنے سے قبل تحریری اجازت لینے کیلیے 3اہم فارم متعارف

وزیر اعلیٰ کی پنجاب پولیس میں اصلاحات کے تحت پولیس کو چھاپہ مارنے سے قبل تحریری اجازت لینے کے لیے تین اہم فارم متعارف کروا دیے گئے۔ پولیس کو ریڈ سے قبل اجازت نامہ، گرفتاری کا فارم اور ہدایات برائے تفتیش مکمل کرنا لازم ہوگا۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانوں میں سسٹم بیسڈ فارمز […]

کراچی میں ریبیز کا ایک اور کیس سامنے آگیا

شہر قائد میں ریبیز کا ایک اور کیس سامنے آگیا، لیاری کے رہائشی 75 سالہ نعمت گل میں ریبیز کی علامات ظاہر ہوگئیں۔  ڈپٹی انچارج ای آر جناح اسپتال ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق جناح اسپتال میں داخل مریض کو تین ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، متاثرہ فرد میں پانی دیکھ کر خوف، بے چینی، سانس […]

بیوی کو دیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا، یہ تھوک کر چاٹنے والی بات ہے، جسٹس محسن کے ریمارکس

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیملی کورٹ کے فیصلے کیخلاف شہری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ بھی واپس نہیں لیا جا سکتا، یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے […]

خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر وائرل کرنا پولیس کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا

پولیس یونیفارم میں خاتون کے ساتھ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر وائرل کرنا ڈرائیور کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا۔ ایس ایس پی اختر فاروق کے مطابق کانسٹیبل ڈرائیور ظفر اقبال نے سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ کانسٹیبل ڈرائیور کو سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیا گیا۔ آئی جی […]