خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاک فوج کے بھرپور جواب پر اپنی پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا […]
مڈغاسکر میں زی جنریشن کے احتجاج کے نتیجے میں صدر راجولینا ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جس کے فوری بعد فوج نے اقتدار سنبھال لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مڈغاسکر کی فوج نے صدر اینڈری راجولینا کی معزولی کے چند ہی منٹ بعد اقتدار سنبھالنے کا اعلان کر دیا۔ جس کے بعد ملک […]
پنجاب کی حکومت نے کاروباری افراد کی سہولت اور آسانی کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ای بز پورٹل کا آغاز کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطہ کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے “ای بز (Ebiz)” پورٹل کا آغاز کر دیا ہے، جو […]
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی، نیپرا نے 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نیپرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق […]
پاکستان اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان 2026ء تا 2028ء کی مدت کے لیے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ہے، […]
سندھ میں مختلف کاروباری اپروولز کے لیے لائسنس اور رجسٹریشن کے حصول کو طویل قطاروں کے جھنجھٹ سے نکال کر انھیں سنگل کلک پر کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے ورلڈ بینک کی معاشی اصلاحات کو اپناتے ہوئے سرکاری اداروں سے دی جانے والی بزنس اپروولز approvals Business کی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز […]
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں ہفتے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ دورہ واشنگٹن کے موقع پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے […]
عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے موجودہ میکنزم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاق اور صوبوں میں ایک جامع اور مربوط نظام بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے صرف بینک اکاؤنٹس کی معلومات شیئر کرنے […]
کورنگی نمبر 5 میمن انسٹیٹیوٹ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے دو کمسن موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں میمن انسٹیٹوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو کم سن موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا، حادثہ کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں […]
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نوجوانوں کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے بعد وہ اپنی فیڈ پر وہ فحش مواد نہیں دیکھ سکیں گے۔ اس اپ ڈیٹ کا مطلب ہے کہ وہ صارفین جو نوجوانوں سے مخصوص اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہوں گے ان کو انسٹاگرام پر صرف […]