شہر قائد میں کل سے زیادہ تر تیز دھوپ اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مجموعی درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری اضافہ متوقع ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔ کراچی کا موسم […]
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش […]
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی لگا دی۔ ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سرکلر بھی جاری کر دیا گیا۔ سرکلر کے مطابق صحافی، وکلاء اور سائلین کسی قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کر سکیں گے جبکہ کمرہ عدالت، راہداری، ویٹنگ ایریا اور […]
وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جاری بیان […]
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اس کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں نیویارک سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرض تمام […]
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزینٹیشن میں متنازع سیاسی بیان بازی کے باعث بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شکایت پر آئی سی سی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے واقعات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک ’سازش‘ قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے خط میں صدر ٹرمپ […]
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ایک پوڈکاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صائمہ قریشی نے اپنے ماضی کے بیانات کو ایک بار پھر دہرایا، جن میں عورت کی کمائی اور مرد کی دوسری شادی سے متعلق خیالات شامل تھے۔ […]
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی اور پاکستان بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ […]
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایات پر ایف آئی اے میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اے کے آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈی جی کی سربراہی میں نارتھ، سینٹرل […]