دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے حوالے تفصیلات جاری کر دیں۔ کوٹری بیراج پر حالیہ تقریباً 4 […]

خلیج تعاون کونسل کا بڑا فیصلہ: اب ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر کریں

دبئی: خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ شینجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرائے گی، جسے ’’جی سی سی گرینڈ ٹورز‘‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ ویزا 2025 کے آخر میں آزمائشی بنیادوں پر شروع ہوگا اور بعد میں مکمل طور پر نافذ کر دیا […]

سپریم کورٹ  نے ٹی آر جی پی کے الیکشن کرانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی

سپریم کورٹ  نے ٹی آر جی پی  کے الیکشن کرانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہا کہ الیکشن کرانے کا معاملہ بھی زیر سماعت کیس کا حصہ ہے، تمام فریقین کو سن کر ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔ […]

شاہین آفریدی نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے دوسرے کامیاب ترین پاکستانی بولر بن گئے۔ گزشتہ روز شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ میچ میں انہوں نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ شاہین آفریدی کی وکٹوں کی تعداد 114 ہوگئی جو انہوں نے […]

گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان متعارف کروا دیا

سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ گوگل کا نیا پلان صارفین کو گوگل اے آئی کے ذریعے مزید کام کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ نیا پلان لوگوں کو اپنی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں […]

پاکستان کی معیشت پر سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم سے عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم […]

جنسی زیادتی اسکینڈل: متاثرہ بچوں کا ملزم شبیر تنولی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو متاثرہ بچیوں نے زیر دفعہ 164 کے بیان میں ملزم شبیر تنولی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا۔ قیوم آباد میں شربت فروش کی جانب سے بچوں سے زیادتی کرنے کے مقدمے میں بچیوں کے بیانات کا متن سامنے آگیا۔ متن کے مطابق متاثرہ بچیوں نے اپنے بیانات کے […]

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس بے قابو: 24 گھنٹوں میں 31 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 31 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 22 کیسز دیہی علاقوں سے جبکہ 9 کیسز شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد سے مجموعی طور […]

26 نومبراحتجاج پر درج مقدمے میں گرفتار ملزم 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے  26 نومبراحتجاج پر پاپو ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار ملزم کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے اشتہاری ملزم ریحان نثار کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں  پیش کیا، عدالت نے ملزم کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ […]

راولپنڈی: قتل، زیادتی اور منشیات کیسز میں 94 مجرمان کو سزائیں، 198 باعزت بری

راولپنڈی میں تین ماہ کے دوران مختلف مقدمات میں عدالتوں نے 94 مجرمان کو سزائیں سنائیں جبکہ 198 ملزمان کو باعزت بری کردیا۔ اعداد و شمار کے مطابق قتل کے 13 مقدمات میں 24 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں، جن میں 12 کو سزائے موت، 5 کو عمر قید، ایک کو 13 سال قید اور […]