پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، پنجاب کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق چھ سے نو ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی […]

بھارتی فنکاروں کی سیلاب زدہ متاثرین کی امداد کے بعد پاکستانی ستارے تنقید کی زد میں کیوں؟

دلجیت دوسانجھ، جو پنجابی موسیقی کے سب سے پسندیدہ فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں، نے ایسے وقت میں جب پاکستان اور بھارتی پنجاب دونوں سیلاب کی زد میں ہیں۔ اپنے عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا شاندار اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے سیلاب سے متاثرہ 20 گاوں کی […]

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے سے زخمی

پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں ریچھ کے حملے کا شکار ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ دیوسائی کے حسین مناظر میں اپنے ایک نئے گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں اور ٹیم کے ہمراہ کیمپنگ پر موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق اچانک […]

راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم، اسپل ویز آج 11 بجے کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی جس کے باعث اسپل وے کو آج گیارہ بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار سات سو باون فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی آکری حد 1752 فٹ […]

خفیہ کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے والا ’بھارتی پائلٹ‘ گرفتار

بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک نجی ایئر لائن کے پائلٹ کو خواتین کی خفیہ کیمرے سے ویڈیوز بنانے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک چھوٹا خفیہ اسپائی کیمرا برآمد ہوا ہے جو چمچ کی شکل میں ڈیزائن کیا […]

’بالی ووڈ کی کمی محسوس ہوتی ہے‘، عاطف اسلم کا اعتراف

پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم کو کہنا ہے کہ انہیں آج بھی بالی ووڈ کی یاد آتی ہے۔ عاطف اسلم کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے وطن میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی آواز کا لوہا منوایا ہے۔ وہ اپنی دلنشین آواز اور شاندار […]

خیبرپختونخوا میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹ جاری

خیبرپختونخوا میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 766 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 293 دہشت گرد ہلاک جبکہ 878 گرفتار ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تین ہزار […]

کئی جنگیں ختم کرائیں مگر یوکرین تنازع سب سے مشکل ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے جنگ بندی کے حوالے سے بات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی ٹیک صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ ایک عشائیے کے دوران گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں پیوٹن سے بات کریں گے۔ […]

امریکی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی ڈرگ رپورٹ کو سختی سے مسترد کردیا

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اقوام متحدہ کی ڈرگ رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جنوبی امریکا میں زیادہ تر منشیات کی اسمگلنگ وینزویلا کے بجائے کولمبیا اور ایکواڈور سے ہوتی ہے۔ لاتن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مارکو روبیو نے اس رپورٹ کو وینزویلا کے […]

دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے تباہی، قریبی علاقے پانی میں ڈوب گئے

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے باعث 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک سے زائد کا ریلا گنڈا سنگھ والا پہنچ گیا ہے۔ سلیمانکی میں پانی کی سطح ایک لاکھ چالیس ہزار کیوسک تک جا پہنچی ہے جس کے نتیجے […]