امریکا کے 5 بڑے میڈیا ہاؤسز نے پینٹاگون کی پابندیاں ماننے سے انکار کر دیا

امریکی میڈیا نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی کے نام پر عائد کردہ نئے ضوابط کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں آزادیٔ صحافت کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دے دیا ہے۔ امریکہ کے پانچ بڑے نشریاتی اداروں اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، این بی سی اور فاکس […]

قصور، مصطفی آباد میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں لین دین کے تنازع پر پیش آنے والے جھگڑے نے خونریز شکل اختیار کر لی، جہاں ملزم بوٹا نے فائرنگ کر کے 42 سالہ راشد ابراہیم کو قتل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کے دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس پر ملزم بوٹا نے اسلحہ نکال […]

سلامتی کونسل، پاکستان کا لیبیا کے خودمختار سیاسی حل کی حمایت کا اعادہ

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی […]

کراچی، گلبرگ اور شریف آباد میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گلبرگ اور شریف آباد کے علاقوں میں پولیس نے دو علیحدہ مبینہ مقابلوں کے بعد دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ گلبرگ پولیس نے لنڈی کوتل چورنگی […]

کراچی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 17 سالہ گھریلو ملازم کی پرسرار موت

شہر قائد میں گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے سے متصل ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنگلے میں 17 سالہ گھریلو ملازم کی پر اسرار طور پر گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت رستم ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے جو اندرون سندھ کے […]

حیدرآباد، تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے 10 سالہ معصوم ایان جاں بحق

شہر کے مصروف علاقے میں المعروف نیا پل (خواجہ غریب نواز پل) پر ایک تیز رفتار اور بے قابو منی بس نے 10 سالہ بچے ایان ڈومکی کو کچل دیا، جو کئی گھنٹے سول اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا ایان ڈومکی پنہور […]

وہاڑی، گجر اور ڈاہا برادری میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 48 ڈبلیو بی میں گجر اور ڈاہا برادری کے درمیان جھگڑے نے خونریز شکل اختیار کر لی۔ واقعے کے دوران فائرنگ سے ڈاہا برادری کا ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق […]

معاشی استحکام کی جانب اہم قدم، پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد منظوری کی صورت میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔ آئی ایم ایف نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آ رہا ہے اور […]

پاکستانی معاشی نمو 3.6 اور افراط زر 6 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف رپورٹ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے منگل کو ’’ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک ‘‘ جاری کردی۔ رپورٹ میں پاکستان کی موجودہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو 3.6 فیصد بتائی گئی لیکن وضاحت کی گئی کہ پاکستان کے معاشی اندازوں میں ابھی 2025 کے سیلاب کے اثرات شامل نہیں کیونکہ ان نقصانات کا اندازہ ابھی […]

ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان کو پہلی فتح کی تلاش، آج انگلینڈ سے مقابلہ

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم پہلی فتح کی تلاش میں آج انگلینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی۔  گزشتہ روز گرین شرٹس کی کولمبو میں ٹریننگ کا سلسلہ بارش کے باعث 2 گھنٹے جاری رہ سکا، نائٹ ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ پرخصوصی توجہ دی گئی۔  بیٹرز اوربولرزکو کوچز نے […]