کراچی، گل پلازہ کے قریب دکانوں میں آتشزدگی، 7 افراد زخمی

گل پلازہ کے قریب دکانوں میں آتشزدگی سے 7 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ گل پلازہ کے قریب دکانوں میں آتشزدگی کی اطلاع ملی ہے اور سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ […]

افریقی ممالک میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی؛ 100 سے زائد ہلاکتیں

براعظم افریقا کے تین بڑے ممالک میں ہونے والی شدید موسلا دھار بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں سے جنوبی افریقا، موزمبیق اور زمبابوے میں دریاؤں میں طغیانی آگئی۔ دریا ابل پڑے اور سیلابی ریلے نے رہائشی علاقوں میں داخل ہوکر […]

اے این ایف کی کارروائیاں، 77 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےکراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کےدوران 77لاکھ روپےمالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور خفیہ اطلاع پر گڈاپ ٹاؤن کے قریب گاڑی سے 72کلوگرام چرس برآمد کی گئی، […]

فحش ڈیپ فیک تصاویر؛ ایلون مسک کے بچے کی والدہ کا گروک کیخلاف مقدمہ

ایلون مسک کے ایک بچے کی والدہ ایشلی سینٹ کلیئر نے ان ہی کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایک اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ کمپنی کے چیٹ بوٹ گروک کے ذریعے ان کی غیر رضامندی کے بغیر فحش ڈیپ فیک تصاویر […]

ملائیشیا؛ افغان جنگ کے معروف رہنما گلبدین حکمتیار کی طبیعت بگڑ گئی

ملائیشیا میں افغان رہنما گلبدین حکمت یار کی طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی عیادت وزیراعظم انور ابراہیم نے کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی اسپتال میں عیادت کی۔ اپنے پیغام میں ملائیشیا […]

اگر فیصلہ سڑکوں پر کرنا پڑا تو ہر چوک ڈی چوک بنے گا، سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں اور اگر فیصلہ سڑکوں پر کرنا پڑا تو ہر چوک ڈی چوک بنے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع مانسہرہ کے کالج دوراہا چوک میں مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ایبٹ آباد، مانسہرہ […]

باجوڑ میں اہم سیاسی رہنما کے گھر پر دھماکا

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مولانا وحید گل کی رہائش گاہ پر بم حملہ کیاگیا۔ پولیس کے مطابق مولانا وحید گل کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز بم حملہ کیا گیا جو زور دار دھماکے سے پھٹا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی […]

کینیڈا میں سونے کی سب سے بڑی اور تاریخی ڈکیٹی میں بھارتی شہری ملوث نکلا

کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی ڈکیتی کے مقدمے میں پولیس نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم کے بھارتی پنجاب میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ واردات 17 اپریل 2023 کو ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ کے کارگو سیکشن […]

وفاقی وزارت کا پاکستان اسٹیل میں چوریوں کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط

وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان اسٹیل میں چوریوں کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا۔ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایف آئی اے کو خط میں پاکستان اسٹیل میں قیمتی اثاثوں، مشینری، کیبلزاوراسکریپ چوری کی مکمل تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر […]

شاہ محمود قریشی کی بات سنی جائے تو تحریک انصاف سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، معاون وزیراعظم

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ن لیگ کے رہنما اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر مذاکرات کیے تو تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی و دیگر کے ساتھ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کوارڈینیٹر وزیر اعظم  اختیار ولی خان نے کہا کہ پی […]