نیپا چورنگی حادثہ، بی آر ٹی انتظامیہ نے کے ایم سی کے الزام کو سنگین قرار دے دیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر تین سالہ بچے کی ہلاکت پر بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے مینیجر نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے مینیجر نے نیپا چورنگی پر قائم مارٹ کے نزدیک پیش […]

سردیوں میں نزلہ و زکام سے کیسے بچا جائے؟

سردیوں کے موسم میں نزلہ و زکام ایک عام شکایت ہے جو زیادہ تر لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ موسم کی تبدیلی، سرد ہوا اور وائرس کی موجودگی ہے، جو ناک اور گلے کے نزلہ، سانس میں رکاوٹ اور بخار جیسے علامات پیدا کرتے ہیں۔ وائرس، خاص طور پر رینو وائرل […]

فیلڈ مارشل کی سعودی اور بحرین کے عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل […]

گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت: اسسٹنٹ کمشنر گلشن سمیت متعدد افسران معطل

گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے میں کے ایم اسی، ڈی ایم سی اور واٹر بورڈ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افسران کی معطلی کے نوٹی فکیشن محکمہ بلدیات سندھ نے جاری کردیے ہیں۔ معطل ہوئے افسران میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے […]

دھماکے دار انٹری؛’اسٹرینجر تھنگز 5‘ نے نیٹ فلکس پر ریلیز ہوتے ہی تاریخ رقم کردی

اسٹرینجر تھنگز سیزن 5 اس وقت نیٹ فلکس کی سال کی سب سے ہاٹ ریلیز ثابت ہوئی ہے جس نے صرف 5 دن میں 59.6 ملین ویوز بٹور کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹرینجرز تھنگز سیزن 5 نے ریلیز کے آغاز پر انگلش زبان کی کسی بھی سیریز کی سب سے بڑی اوپننگ […]

یوکرین جنگ؛ ٹرمپ تجاویز پر روس اور امریکا کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

روسی اور امریکی وفد کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی سمجھوتہ طے نہیں پایا جا سکا تاہم تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ملاقات میں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر نے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ روسی حکومت کے […]

کراچی میں آج صبح سن ڈاگ کا دلکش نظارہ

شہر قائد میں آج صبح سن ڈاگ کا دلکش نظارہ کیا گیا۔ سن ڈاگ ایک قدرتی عمل ہوتا ہے جس کو پار ہیلیا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مظہر سورج سے تقریباً 22 ڈگری کے فاصلے پر دِکھائی دیتے ہیں۔ سن ڈاگ ایک قدرتی بصری مشاہدہ ہےجس کے دوران سورج کے اردگررنگ برنگی روشنی اورجھلملاتے […]

دوسرا ون ڈے: بھارت کا جنوبی افریقا کو 359رنز کا ہدف

ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دے دیا۔ رانچی میں جاری میچ میں جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے رُتوراج گائیکواڈ […]

ملی سائرس کی منگنی: انگوٹھی کی ہوشربا قیمت کیا ہے؟

ملی سائرس کی منگنی نے صرف مداحوں کو خوش ہی نہیں کیا بلکہ ان کی قیمتی انگوٹھی نے سب کو حیران بھی کردیا ہے۔ ریڈ کارپٹ پر پہلی جھلک کے بعد جیولری ماہرین انگوٹھی کی قیمت کا اندازہ لگانے میں مصروف ہیں، اور اندازے واقعی چونکا دینے والے ہیں۔ ملی کی انگوٹھی ڈیزائنر جیکی آئیش […]

آئی ایم ایف کرپشن رپورٹ: ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر سینیٹ کمیٹی حکومت پر برہم

سینیٹ خزانہ کمیٹی نے پاکستان میں کرپشن اور گورننس سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اظہار برہمی کرتے ہوئے پوچھا کہ کرپٹ اداروں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی […]