یوم تکبیر: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے عزم کا اعادہ

یوم تکبیر کے موقع پر جاری کردہ اعلامیے میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے 28 مئی 1998 کو حاصل کی گئی جوہری صلاحیت کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اس دن کو نہ صرف دفاعی خودمختاری کی علامت قرار دیا بلکہ قومی ترقی، صحت، توانائی اور زراعت میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے حوالے […]

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا آذربائیجان کا دورہ، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے آذربائیجان کے شہر لاچین میں وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کے معاملات اور پاکستان و آذربائیجان کے درمیان […]

افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو انتباہ جاری کر دیا

افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کو واضح اور دوٹوک انتباہ جاری کیا ہے۔ کمانڈر سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں۔‘ کمانڈر سعیداللہ سعید نے زور دیتے […]

خواتین میں جوڑوں اور ہڈیوں کے مسائل کیوں زیادہ عام ہیں؟

خواتین کی عمر جیسے جیسے 40 سال سے اوپر بڑھتی ہے، وہ مختلف عضلاتی و اسکلٹیٹل مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں، جن میں آسٹیوپروسس، آرتھرائٹس، ایڑی کی چوٹیں اور روٹیٹر کف کے مسائل شامل ہیں۔ آرتھوپیڈک سرجنز کے مطابق، خواتین کی ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت میں مسائل کا سبب، ہارمونز اور طرز زندگی […]

پنجاب کے 17 اضلاع میں صارف عدالتیں ختم کرنے کی تیاری، ترمیمی بل تیار

پنجاب حکومت نے صوبے کے 17 اضلاع میں صارف عدالتیں ختم کرنے کے لیے نیا ترمیمی بل تیار کر لیا ہے۔ ’’دی پنجاب صارف تحفظ (ترمیمی) بل‘‘ کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جمع کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت صارف عدالتوں کے اختیارات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو منتقل کیے جائیں گے۔ بل […]

امریکا کا حصہ بنے تو ’گولڈن ڈوم‘ مفت ملے گا، ٹرمپ کی کینیڈا کو بڑی آفر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک چونکا دینے والی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کینیڈا امریکا کی 51ویں ریاست بننے پر رضامند ہو جائے تو اُسے امریکا کے مجوزہ ’گولڈن ڈوم‘ میزائل دفاعی نظام میں مفت شمولیت حاصل ہو گی، بصورت دیگر اُسے 61 ارب ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے […]

موبائل فون کا پن کوڈ کونسے نمبرز رکھنے چاہئیں اور کونسے نہیں؟ ماہرین نے بتا دیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ چار عددی پن کوڈز جو پہلے آپ کی الیکٹرانکس کو محفوظ رکھنے کے لیے تجویز کیے جاتے تھے، اب ہیکرزان تک آسانی سے جا سکتے ہیں۔ اس کی وجہ ان کوڈز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ہے۔ آئی ٹی ماہر ڈیوی وِنڈر کے مطابق، جب کوئی چار عددی پن انٹرنیٹ […]

بھٹہ بھوننے کا صحیح طریقہ: جلائے بغیر مزے سے تیار کریں

بھٹہ،ملک بھر میں پسندیدہ اسنیک ہے۔ اگرچہ یہ سارا سال دستیاب ہوتا ہے، مگر بارشوں کے موسم میں اس کا مزہ کچھ الگ ہی ہوتا ہے۔ چونکہ مون سون کا موسم کچھ علاقوں میں شروع ہو چکا ہے، تو یقیناً آپ بھی اس لذیذ اسنیکس سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہوں گے۔ بلاشبہ، آپ اسے […]

موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ذرائع […]

’پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی اصولوں کے خلاف ہے‘، دفتر خارجہ کا مودی کے حالیہ بیان پر ردعمل

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستان کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کی بلکہ سندھ طاس معاہدے جیسے بین الاقوامی معاہدے کو بھی ہتھیار بنانے کی دھمکی دی ہے۔ گاندھی نگر میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے […]