پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز

پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے اور پہلی پرواز کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور پہلی حج پرواز جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سےآج رات  3 بجے روانہ ہوگی۔ روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کے تحت حجاز مقدس […]

یورینیئم ہمیں اپنی سرزمین جتنا مقدس ہے، کہیں منتقل نہیں ہوگا؛ ایران کا ٹرمپ کو جواب

ایران نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افروزدہ یورینیئم کی امریکا منتقلی پر آمادہ ہونے کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں واضح الفاظ میں کہا کہ ایسا کوئی معاہدہ نہ ہوا ہے اور نہ ہی اس […]

عثمان طارق کا بھارتی کرکٹ ٹیم سے متعلق بڑا بیان!

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق نے کہا ہے کہ ان کی بولنگ عیاں نہیں ہوئی بلکہ اب بیٹرز ہوشیار ہوگئے ہیں۔ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی بھارتی کرکٹ ٹیم نے ان کی بولنگ سے نمٹنے کے لیے خاص منصوبہ بندی کی تھی۔ پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز کے خلاف کامیابی کے بعد […]

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات ابتدائی مراحل میں داخل ہوگئے؛ خبر ایجنسی کا دعویٰ

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات ایک ابتدائی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں تاہم دونوں ممالک کسی حتمی معاہدے کے بجائے پہلے مذاکرات کے لیے ایک بنیادی فریم ورک (خاکہ) طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بات عالمی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایران میں موجود ایک باخبر ذریعے نے نام […]

حکومت سندھ کا نقل کرنے والے طلبہ اور ملوث عملے کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

حکومت سندھ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے سخت ترین حکمت عملی تیار کر لی ہے اور امتحانات میں نقل کرنے والے طلبہ اور ملوث عملے کے خلاف بڑے فیصلے کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے طلبہ پر بورڈ کے امتحانات میں شرکت پر مستقل پابندی عائد […]

سوات: چڑیا گھر میں ریچھ بپھر گیا، اہلکاروں پر حملہ، ویڈیو سامنے آگئی

سوات کے چڑیا گھر میں غیر تربیت یافتہ اسٹاف کے نامناسب برتاؤ کے سبب ریچھ بپھر گیا۔ سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق مناسب تربیت نہ ہونے سے چڑیا گھر اسٹاف ریچھ کو قابو کرنے میں ناکام رہا اور بمشکل جان بچانے میں کامیاب ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکاروں نے بچنے کے […]

بھارت کی ڈالر کے بجائے ایران سے تیل چینی کرنسی یوآن میں خریداری؛ رائٹرز کا دعویٰ

بھارت نے ایرانی تیل کی خریداری اور اس کی ادائیگی کے طریقہ کار میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے امریکی ڈالر کے بجائے ادائیگیاں اب چینی کرنسی یوآن میں کی جا رہی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی آئل ریفائنریز نے امریکی پابندیوں کے تحت دی گئی عارضی رعایت کے دوران ایرانی تیل […]

محبت کے نام پر 500 لڑکیوں کو بے وقوف بنانے والا ’’بہروپیا عاشق‘‘ گرفتار

سوشل میڈیا کے دور میں جہاں محبت کے قصے تیزی سے بنتے اور بگڑتے ہیں، وہیں ایک ایسا چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیران کردیا۔ بھارت میں ایک 35 سالہ شخص نے نہ صرف کئی لڑکیوں کو بلکہ سیکڑوں خواتین کو بیک وقت محبت کے جال میں پھنسایا اور […]

خلیج میں امن کیلئے حکومتی سفارتکاری قابل تحسین مگر عوامی مسائل سنگین چیلنج ہیں، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خلیج میں قیام امن کے لیے حکومتی سفارت کاری قابل تحسین ہے تاہم ان کوششوں میں قومی مفادات کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے جبکہ ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور تعلیمی و سماجی مسائل عوام کے لیے سنگین چیلنج بن چکے ہیں۔ […]

خوشحال خان نے رمشا کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کردیں، مداحوں کے لیے اہم پیغام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی خوشحال خان اور رمشا خان نے بالآخر اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔ اداکار خوشحال خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں، جن کے بعد زیر گردش افواہیں حقیقت میں بدل گئیں۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ شیئر کی […]