فیفا عرب کپ؛ فلسطینیوں کے چہرے کھل اُٹھے؛ ملکی ٹیم کی سنسنی خیز میچ میں پہلی فتح

فیفا عرب کپ 2025 کا آغاز تاریخی انداز میں ہو گیا جہاں فلسطین کی ٹیم نے زخم زخم ہم وطنوں کے چہروں پر خوشی کی روشن مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ یہ سنسنی خیز میچ قطر کے الحبیب اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ فلسطین کے مدمقابل میزبان ملک کی ٹیم تھی اور اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ دونوں ٹیموں […]

ایف اے ٹی ایف کی شرط پر ورچوئل ایسٹ میں کالے دھن کا استعمال روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرط پر وفاقی حکومت نے کالے دھن کے ورچوئل ایسٹ میں استعمال کو روکنے کیلئے سخت ریگولشنز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر ریگولیشنز کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کی […]

کویت سے بھارت جانے والی پرواز کو بم سے اُڑانے کی دھمکی؛ ہنگامی لینڈنگ

کویت سے حیدرآباد جانے والی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی اور ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز میں بم کی اطلاع ایک ای میل کے ذریعے ملی تھی اور طیارے کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ بم کی دھمکی پر افراتفری مچ […]

پاکستان اور ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سراغ مل گیا، اہم انکشافات

پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی […]

قدیم چین میں مرد و خواتین کو قربان کیے جانے کا انکشاف!

ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے سامنے ایسے شواہد آئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ چین میں ہزاروں برس قبل مرد و خواتین کو مختلف مقاصد کی وجہ سے قربان کیا جاتا تھا۔ ماہرین نے چین میں 3800 سے 4300 برس قبل پتھر کے دور کے ایک معاشرے میں ایسے شواہد ملے ہیں جن کے […]

حسین و جمیل ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

چلبلی اور حسین اداکارہ ہانیہ عامر اپنی شرارتوں اور مبہم پوسٹوں کے باعث سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر موضوع بحث رہتی ہیں لیکن اس بار معاملہ کچھ الگ ہے۔ خوبرو حسینہ ہانیہ عامر کو پاکستان کی سب سے تیزی سے مقبول ہونے والی نوجوان اداکارہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوں گا۔ انھں یہ مقبولیت […]

عمران خان سے ملاقات بہنوں کا حق تھا جو مل گیا، جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان سے بہنوں کی ملاقات اُن کا حق ہے کیونکہ جو غیر سیاسی ہیں انہیں یہ حق ملنا چاہیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے لکھا کہ ’میں نے کل آپ کو مشورہ دیا تھا آج آپ کو فائدہ ہو گیا، […]

پنجگور میں دہشت گردوں کا شہری کے گھر پر راکٹ حملہ، دو بچے زخمی

پنجگور کے علاقے چتکان میں دہشت گردوں نے شہری کے گھر پر راکٹ حملہ کردیا، دو راکٹ فائر ہونے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے 2x آر پی جی راکٹ فائر کیے جس کے سبب پنجگور کے علاقے چتکان میں شہری حاجی ظفر ساسولی کا گھر تباہ ہوگیا، راکٹ حملے میں […]

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی خوبصورت تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ انسٹاگرام پر 6.3 ملین اور یوٹیوب پر 3 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی ربیکا خان اور حسین ترین کا نکاح جون میں ہوا تھا جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ ہوئی تھیں۔ اُس […]

27ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف؛ پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی جانب سے 27ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف پر پی ٹی آئی نے سینیٹر کو ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ شوکاز نوٹس کی کاپی چیئرمین سینیٹ سیکریٹریٹ میں بھی جمع کروا دی گئی۔ شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق سینیٹر سیف اللہ […]