لاہور: شہریوں سے پتنگیں اور رشوت لینے پر پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

گجرپورہ پولیس کے چار اہلکاروں کے خلاف شہریوں سے پتنگیں اور رشوت لینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق تھانہ گجر پورہ کے اے ایس آئی امجد، مرتضیٰ، نصیر احمد اور کانسٹیبل عرفان نے عثمان، سفیان اور سبحان کو گڈیاں لیکر جاتے روکا اور بار کوڈ کا بہانہ بنا کر ان […]

31 جنوری کو ڈی سی نوشکی اور انکے اہلخانہ کو یرغمال بنایا گیا، اسسٹنٹ کمشنر

اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 31 جنوری کو  فتنہ الہندوستان نے ہمارے گھروں کا محاصرہ کر کے ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین  اور انکے اہلخانہ کو یرغمال  بناکر ہمارے حوصلے پست کرنے کی مذموم کوشش کی۔ ماریہ شمعون نے کہا کہ 31 جنوری کو بلوچستان میں سکیورٹی […]

فواد چوہدری کو فراڈ کیس میں بڑا ریلیف مل گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو فراڈ کیس سے بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس پر سماعت کی۔ فواد چوہدری اپنے وکلا شمس اقبال ایڈووکیٹ اور قمر عنایت راجہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ شکایت کنندہ ملک محمد ظہیر عدالت میں پیش ہوئے تاہم […]

حلال پتنگ بازی

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں چند دن کے لیے بسنت فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان ہوتے ہی شہر میں ایک پرانا، متنازع اور تکلیف دہ سوال پھر زندہ ہو گیا ہے: کیا واقعی پتنگ بازی ’’حلال‘‘ اور ’’محفوظ‘‘ بنائی جاسکتی ہے؟ یا یہ محض الفاظ کا کھیل ہے جو ہر بار کی طرح […]

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول میچ کا گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا۔ آج صبح ہونے والی تیز بارش کے باعث گراؤنڈ کے بیشتر حصوں میں پانی جمع ہے جس […]

مقامی ویکسین تیار نہ ہوئی تو 2031 تک سالانہ لاگت 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی، وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان شہریوں کو 13 اقسام کی ویکسین مفت فراہم کر رہی ہے، تاہم ان میں سے کوئی بھی ویکسین ملک میں تیار نہیں ہوتی۔ مقامی ویکسین تیار نہ ہوئی تو 2031 تک سالانہ لاگت 1.2ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی جو قومی معیشت پر ایک […]

آج پارلیمانی جمہوریت کو اعتماد میں کمی کا چیلنج درپیش ہے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج پارلیمانی جمہوریت کو اعتماد میں کمی کا چیلنج درپیش ہے، مضبوط پارلیمان ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہوتی ہے۔ سندھ اسمبلی میں سی پی اے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سی پی اے جیسی اس اہم کانفرنس سے خطاب میرے لیے باعثِ اعزاز […]

بیچلرز کو رہائشی سہولت سے محروم کرنے والی پالیسی غیرقانونی قرار

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے بیچلرز مرد و خواتین کے لیے ہاؤسنگ میں پابندیوں اور رہائشی سہولت سے محروم کرنے والی پالیسی کو غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے ایک خاتون کی درخواست پر فیصلہ سنایا، جس میں بیچلر ہونے کی بنیاد پر گھر کرایہ […]

5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے سے متعلق گورنر اسٹیٹ بینک کا اہم بیان سامنے آگیا

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس کے اجرا کی تجویز کابینہ کو بھجوا دی ہے، جس میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے بورڈ نے تمام نئے کرنسی نوٹس کے ڈیزائن فائنل کر کے […]

ملک میں 16لاکھ سے زائد بجلی کے روایتی میٹرز اسمارٹ میٹرنگ سسٹم پر منتقل

پاکستان میں اسمارٹ میٹرز یعنی بجلی کے ایڈوانس میٹرنگ انفرا اسٹرکچر پر کام جاری ہے اور اب تک 16 لاکھ سے زائد روایتی میٹرز کو اسمارٹ میٹرنگ سسٹم پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوری، لائن لاسز اور غلط ریڈنگ کا خاتمہ ہونے سے سالانہ ڈیڑھ سو ارب روپے کی […]