سرکاری و تعلیمی اداروں کے احاطے و اطراف میں سیاسی جلسوں اور اجتماعات پر پابندی

سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں غیر متعلقہ اجتماعات کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عالیہ نے سرکاری اداروں کے اطراف میں سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ فیصلے کے مطابق تعلیمی اداروں، سرکاری مقامات اور انتظامیہ اداروں […]

سیکیورٹی صورتحال پر شمالی وزیرستان کے مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ

شمالی وزیرستان کے مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ ہوا جس میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق میرانشاہ میں پاک فوج کے زیرِ انتظام ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کے اہم جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگہ میں موجود […]

الیکشن نتائج سے پہلے بڑا ہنگامہ، فوج نے صدر کو ہٹا کر اقتدار سنبھال لیا

گنی بساؤ میں فوج نے صدر اومارو سسکو ایمبالو کو ہٹا کر اقتدار سنبھال لیا ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن پر جاری بیان میں فوجی افسران نے اعلان کیا کہ حکومت برطرف کر دی گئی ہے، انتخابی عمل معطل کر دیا گیا ہے، ملک کی سرحدیں بند اور کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ فوجی قیادت […]

کراچی پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان گرفتار

بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی پروجیکٹ کے ڈسٹری بیوشن باکس  کی چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی پروجیکٹ کے ڈسٹری بیوشن باکس  کی چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار […]

افغانستان تباہی کے دہانے پر! UNDP کی ہولناک رپورٹ نے طالبان کی ناکامی بے نقاب کر دی

پاکستان کی سخت سرحدی پالیسیوں اور واپسی کے فیصلوں کے بعد افغانستان شدید معاشی اور انتظامی بحران کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں 23 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کی وطن واپسی نے پہلے سے کمزور معیشت پر مزید دباؤ ڈال دیا […]

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ایف سی ہیڈکوارٹر سوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ایف سی ہیڈکوارٹر سوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی، مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں عوامی مسائل کے حل،امن و استحکام کے قیام، ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے […]

متنازع ٹویٹس کیس میں نیا اسٹیٹ کونسل سامنے آگیا، ایڈووکیٹ ایمان مزاری کا اعتراض

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس میں دونوں وکلا کی جانب سے پیش ہونے والا نیا اسٹیٹ کونسل سامنے آگیا۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی۔ ایمان مزاری نے اسٹیٹ کونسل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون ہے؟ کب تعینات ہوا؟ کس نے کیا؟ […]

منشیات اسمگلنگ کیخلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کی ایک اور شاندار کامیابی 

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 154.15 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئیں جبکہ اے این ایف پنجگور میں بین الاقوامی ڈرگ ٹریفکنگ تنظیم کی مسلسل نگرانی کر رہی تھی۔ […]

آن لائن کاروبار سے منسلک خاتون کی کئی روز پرانی لاش گھر سے برآمد

آن لائن کاروبار سے منسلک  خاتون کی کئی روز پرانی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق  گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں واقع ایک گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ متوفیہ کی شناخت 40 سالہ سندس […]

ٹک ٹاکر ایمان پر تشدد اور بال کاٹنے کی وجہ سامنے آ گئی؛ سالگرہ کی تقریب میں کیا ہوا تھا؟

ٹک ٹاکر ایمان پر تشدد اور بال کاٹنے کی وجہ سامنے آ گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق معاملہ سالگرہ کے دوران سنگین ہوا۔ تھانہ نصیر آباد اور تھانہ لوہی بھیر کے علاقوں میں بال کاٹنے اور بدسلوکی کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر ایمان کے کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق […]