ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم، نیا ضلع پہاڑ پور قائم، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کر دیے جس کے بعد صوبے میں ایک نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ضلع کا نام پہاڑ پور رکھا گیا ہے۔ ضلع پہاڑ پور میں تحصیل پہاڑ پور اور پنیالہ کو شامل کیا […]

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات: کاغذات نامزدگی کی جانچ مکمل، منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کا آغاز

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لیا گیا، کاغذات کے منظور یا مستردہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرانے کا عمل شروع ہوگیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے 3 ہزار 121 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا […]

مومنہ اقبال کا سالگرہ پر سرپرائز، منگنی کی چہ مگوئیاں شروع

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر کرتے ہوئے منگنی ہونے کا اشارہ کیا کیونکہ ان میں چند تصویریں ایسی بھی تھیں جن میں اداکارہ ایک شخص کا ہاتھ پکڑی ہوئی تھیں جبکہ اُس کا چہرہ واضح نہیں […]

وزیراعلیٰ کے پی کا اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان، شریک نہ ہونے والے اراکین اسمبلی کو تنبیہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ہر منگل کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو رکن اسمبلی اس احتجاج میں شامل نہیں ہوگا اس کو ملامت کریں گے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے پشاور میں دعائیہ تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے درد […]

باجوڑ میں باردوی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

باجوڑ کے تحصیل خار کے علاقے جنت شاہ میں بارودی مواد پھٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد پولیس اور ریسکیو 1122 […]

اسلام آباد، جے یو آئی کے مرکزی رہنما کو پولیس نے حراست میں لے لیا

پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فرخ کھوکھر کو ناکہ زیرو پوائنٹ […]

لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا میلہ سج گیا

لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا میلہ سج گیا، 38 غیر ملکی باکسرز سمیت 6 پاکستان باکسرز بھی ایکشن میں ہوں گے، محمد وسیم اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔  مہمان کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، سکیورٹی سمیت تمام انتظامات بہت زبردست  ہیں۔ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن  […]

پاکستان ریلوے کا لگژری سفر، کرایوں میں بڑی کمی کردی

پاکستان ریلوے نے لگژری سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں واضح کمی کردی۔ ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ  پاکستان ریلویز کا لگژری سفر اب کرایوں میں واضح کمی کے ساتھ ہوگا کیونکہ لگژری سیلون کے کرایے کم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اب وزیر ریلوے کے  سیلون […]

وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا گیا

وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی، بادشاہ نے انہیں آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس) سے نواز دیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک […]

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق ‘البطار-II’ کامیابی سے مکمل

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق ‘البطار۔II’ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق کامیابی کے ساتھ ختم ہوگئی، جس سے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ […]