کراچی کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مال بردار بحری جہاز کامیابی کے ساتھ لنگرانداز

کراچی کے پورٹ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مال بردار بحری جہاز کامیابی کے ساتھ لنگر انداز ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہچیسن پورٹس پاکستان نے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر بردار جہاز “ایس سی مکول” کو لنگر انداز کردیا ہے۔ واحد گہرے پانی کے کنٹینر ٹرمینل ہچیسن پورٹس پاکستان […]

کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی سمیت 3 خواتین جاں بحق

شہر قائد میں واقع شارع فیصل اسٹارگیٹ کے قریب تیزرفتارگاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، افسوسناک حادثے میں ماں بیٹی سمیت تین خواتین جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوا، جاں بحق خواتین  اور زخمی گاڑی میں سوار تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شارع فیصل اسٹارگیٹ کے قریب تیزرفتارگاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے […]

افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازعہ یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا، بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور […]

افغان طالبان کا سب سے بڑا کیمپ عصمت اللہ کرار بھی تباہ، ویڈیو سامنے آگئی

 پاک فوج کی طرف سے سپین بولدک سیکٹر میں واقع افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کو  دوسری اسٹرائیک میں مکمل  طور پر تباہ کر دیا گیا۔  سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں۔ ویڈیو میں افغان […]

وزیر داخلہ کا افغان طالبان اور خوارج کی فائرنگ سے شہید 23 جوانوں کو خراج عقیدت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے […]

ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد  کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق سلمان بٹ ایتھلیٹکس کے حوالے سے کسی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ فیصلے سے ورلڈ ایتھلیٹکس، ایشین ایتھلیٹکس اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آگاہ کردیا ہے ۔ ذرائع کان کہنا ہے کہ […]

جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی

امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے […]

مصر میں قطری شاہی عملے کی کار کو حادثہ، 3 ملازم جاں بحق

شرم الشیخ: مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں ایک المناک حادثے کے دوران قطر کے امیری دیوان کے تین ملازم جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، قطری سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ قطری شاہی عملے کی گاڑی ایک حادثے کا شکار ہوئی، جس میں تینوں ملازمین موقع پر دم توڑ […]

بابر اعظم مسلسل ناکامی کا شکار، تین سال میں صرف تین نصف سنچریز بناسکے

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کی ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بابر اعظم آخری 27 ٹیسٹ اننگز میں صرف تین نصف سنچریز بناسکے ہیں۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ سنچری دسمبر 2022 میں بنائی تھی۔ بعد ازاں مسلسل 19 اننگز میں ناکامی کے بعد بابر اعظإ […]

کل سے ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگا

قومی پولیو مہم کل سے ملک بھر کے 159 اضلاع میں شروع ہوگی۔   نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک […]