امریکا کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت، نیٹلی بیکر کا اظہارِ یکجہتی

امریکا نے بلوچستان میں 31 جنوری کو سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں اور حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، […]

پاکستان کی جانب سے ورچوئل انویسٹر روڈشو کا انعقاد

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا نمایاں مرکز بن گیا ہے۔ پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات نے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نئی تقویت دی۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت اور اسٹینڈرڈ […]

آزاد کشمیر کے طلبا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دے دیا

5 فروری کو آنے والے یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات نے جوش و جذبے کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 فروری کو آنے والے یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیر کے طلباء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا پیغام […]

ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام بھی آگیا، بھارت میں سیاسی ہلچل

نئی دہلی: امریکا میں بدنامِ زمانہ جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق سامنے آنے والی نئی دستاویزات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام سامنے آنے پر بھارت میں سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے […]

ٹرمپ اسرائیلی اثر و رسوخ کے باعث ’کمپرومائزڈ‘ ہو گئے، ایپسٹین فائلز میں تہلکہ خیز انکشاف

واشنگٹن: امریکا کے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید خفیہ سرکاری دستاویزات منظرِ عام پر آگئی ہیں، جن میں امریکی حکام اور عالمی طاقتوں سے متعلق سنگین دعوے سامنے آئے ہیں۔ امریکی محکمۂ انصاف نے ایپسٹین کے خلاف تحقیقات سے جڑی تقریباً 30 لاکھ صفحات پر مشتمل دستاویزات جاری کی ہیں۔ ان […]

ایران سے ڈیل یا تصادم؟ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو لاعلم رکھنے کا عندیہ دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران سے متعلق اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادی ممالک کو آگاہ نہیں کرتا۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے اور کوشش ہے کہ کسی نتیجے پر […]

ایران، روس اور چین کا بڑا عسکری اتحاد، بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان

تہران: ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ مشقیں رواں ماہ منعقد کی جائیں گی جن میں تینوں ممالک کی بحری افواج حصہ لیں گی۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ان بحری مشقوں کو ’میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ‘ […]

پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ کب داخل ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

پنجاب بھر میں بارش برسانے والا موسمی نظام پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث […]

ٹرمپ کا ایران کو خبردار کرنے والا پیغام، تہران نے مذاکرات میں پیشرفت کی تصدیق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اگر ہم سے بات کرے تو دیکھیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ماضی کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی مذاکرات ناکام ہونے پر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا پڑا تھا۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ […]

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 ٹریفک کے لیے بند

شدید دھند کی وجہ سے لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے ایم-11 کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا […]