جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملوں میں تین فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں دو کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے ہفتے کے روز شمالی غزہ میں مختلف مقامات پر کیے گئے۔ سول ڈیفنس کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون حملہ بیت لاہیا میں کمال عدوان […]

آسمان پر بیک وقت دو سورج نمودار، شہری حیران رہ گئے

روس کے جزیرے سخالین میں آسمان پر بیک وقت دو سورج نمودار ہونے کا منفرد اور دلفریب منظر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔ اس غیر معمولی منظر کو مقامی افراد نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منظر دراصل قدرتی موسمیاتی عمل کا نتیجہ تھا۔ ماہرین کا […]

سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن نویں روز بھی جاری، مزید انسانی باقیات برآمد

گل پلازہ میں حادثے کے نویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو 1122 اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ عمارت کے ملبے میں موجود انسانی باقیات کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے تیسرے فلور سے مزید انسانی باقیات برآمد کی گئی ہیں جو ڈی این اے ٹیسٹنگ کے […]

اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے سے پودا نکل آیا، لوگ حیران

چین میں اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے سے بانس کا پودا نکل آنے کا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔   غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبہ ژی جیانگ کے ضلع شن چانگ میں ورلڈ ٹریڈ پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں باریک […]

حکومت نے اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا

حکومت نے اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے جس سے سائلین کی چیخیں نکلنے لگی ہیں۔  کم سے کم ای اسٹامپ پیپر کی مالیت100روپے سے بڑھا کر 300روپے کردی گئی۔ طلاق اسٹامپ پیپرکی قیمت100روپے سے بڑھا کر 1000روپے کی گئی ہے جبکہ بچوں کے نئے اسکولز میں داخلوں اور جاب […]

ایران پر ممکنہ حملہ، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج تعینات، تہران میں ہائی الرٹ

اسرائیلی فوجی ریڈیو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تعداد اس ہفتے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جوگزشتہ  برس  جون میں ایران کیخلاف کارروائی کے بعد سب سے زیادہ ہے جبکہ امریکی فوج کی مشرق وسطیٰ میں آئرن کلاد تعیناتی،812 ٹوماہاک میزائل فوری استعمال کے لیے تیار ہیں،یہ پیشرفت امریکی […]

چین سے تجارتی معاہدہ کیا تو اشیا پر 100 فیصد ٹیرف لگے گا، ٹرمپ کی کینیڈا کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو چین سے تجارتی معاہدے کی صورت میں 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔  ہفتے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو خبردار کیا کہ اگر اس نے چین کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ کیا تو امریکا کینیڈا سے آنے والی تمام اشیا پر 100 […]

امریکا کی متعدد ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان کی لپیٹ میں، 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

امریکا کی متعدد ریاستیں شدید اور تباہ کن برفانی طوفان کی زد میں ہیں، جہاں شدید برفباری اور بارش کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق اس شدید موسم سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ملک کی 18 ریاستوں میں […]

بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی، سڑکوں پر کئی فٹ برف موجود، ریسکیو آپریشن جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے وقفے وقفے سے جاری برفباری کا سلسلہ فی الحال رک گیا ہے، تاہم شدید سردی کی لہر بدستور برقرار ہے۔  کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ برف موجود ہے جس کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں تاحال بند ہیں۔ […]

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں آج سے 27 جنوری تک شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ہے۔  رپورٹ کے مطابق 27 جنوری تک دونوں صوبوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں موسمی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ خیبر پختونخوا […]