ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، طلال چوہدری سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

الیکشن کمیشن نے این اے 96 فیصل آباد اور این اے 185 ڈی جی خان سمیت مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد سیاسی شخصیات کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ این اے 96 فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف […]

پنجاب میں اینڈو ویسکیولر اینوریزم کے جدید ترین علاج کا آغاز کردیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرپرستی میں شعبہ صحت میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب میں اینڈو ویسکیولر اینوریزم کے جدید ترین علاج کا آغاز کیا گیا ہے۔ امریکی تربیت یافتہ ڈاکٹر حبیب خان کی وطن واپسی پر عالمی معیار کا ویسکیولر علاج […]

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 9 جنوری کو کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے چند روز قبل لاہور کا تین روزہ دورہ کیا تھا اور اب انہوں نے کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل […]

ایشیز: آسٹریلیا کا آخری ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ایسے وقت میں جب آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹ میں اسپن کے کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں، آف اسپنر ٹوڈ مرفی ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیلنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ موجودہ ایشز سیریز میں اسپنرز کو […]

پشاور میں نجی ٹیکسیوں کو رجسٹرڈ، چنگچی رکشا و دیگر غیرقانونی ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا حکم

پشاور میں پرائیویٹ ٹیکسیوں کو رجسٹرڈ کرنے، یکساں یونیفارم اور رنگ دینے، 100 سے زائد غیر قانونی ٹرانسپورٹ، چنگ چی اور تیز رفتار اڈوں کو فوری طور پر بند کرنے اور ان کے ذمہ دار ٹھیکے داروں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ٹریفک اژدہام پر قابو […]

اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلیے مزید منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں شہریوں کی سہولت کے لیے مزید منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس میں اسمارٹ انڈر پاس، فائیو اسٹار ہوٹل اور اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم سمیت دیگر پراجیکٹس شامل ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خصوصی اجلاس ہوا۔ طویل اجلاس […]

2025 بھارت کے لیے مسلسل ناکامیوں کا سال رہا، فنانشل ٹائمز کا بڑا انکشاف

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 بھارت کے لیے استحکام اور مضبوط پیش رفت کے بجائے بحرانوں، ناکامیوں اور دباؤ کا سال ثابت ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داخلی اور خارجی محاذوں پر مسلسل مشکلات نے بھارت کو شدید مسائل میں مبتلا رکھا۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق […]

گزشتہ سال لاہور میں کتنی خودکشی کے واقعات رونما ہوئے، تفصیلی رپورٹ

سال 2025  کے دوران مختلف وجوہات پر لاہور میں 116 افراد نے خودکشی کی۔  رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 83 مرد اور 33 خواتین شامل ہیں۔ خود کشی کرنے والے زیادہ تر مردوں نے غربت سے تنگ آکر خود کشی کی۔ خواتین نے محبت سے ناکامی اور گھر یلو لڑائی جھگڑے کی وجہ […]

نادرا کا نیا منصوبہ: گمشدہ شناختی کارڈ کا ری پرنٹ اور تجدید اب منتخب ای سہولت فرنچائزز پر ممکن

نادرا کی ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات فراہم کرنے کا پائلٹ منصوبہ شروع ہوگیا،  گمشدہ شناختی کارڈ کا ری پرنٹ اور تجدید اب منتخب ای سہولت فرنچائزز سے ممکن ہوسکے گی۔ ترجمان نادرا کے مطابق نادرا کی خدمات عوام کے گھروں کے قریب لانے کے لیے نیا متبادل سروس چینل متعارف کرادیا گیا، اس پائلٹ […]

مہنگائی میں کمی سے متعلق حکومت کے اشاریے گمراہ کُن اور جھوٹ قرار

چھوٹے تاجروں نے تقویمی 2025 کو کاروباری، سرمایہ کاری، بیروزگاری اور مہنگائی کے اعتبار سے تاریخ کا بدترین سال قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا 2025 میں تجارتی سرگرمیاں 60 فیصد سے بھی کم رہیں، سیاسی عدمِ استحکام نے معاشی بحران کو جنم دیا، مستقبل سے مایوسی اور غیریقینی صورتحال سے مقامی مارکیٹ پر […]