کراچی میں ایم نائن موٹروے پر ملیرکٹ کے قریب گاڑی الٹنے سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
غزہ کے معاملے پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو وائٹ ہاؤس کے اس بااثر حلقے کی حمایت کھو چکے ہیں جسے ٹرمپ کا سخت گیر داخلی دائرہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ ان […]
لاہور میں کماہاں انٹرچینج عائشانہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے۔ ٹریفک حادثہ کار اور ٹرک کے درمیان ہوا، 3 شدید زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 نے کہا کہ 6 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی، واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔
جیسے جیسے 2025 اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے کراچی کا نامکمل انفراسٹرکچر اور تاخیر کا شکار منصوبے صحت عامہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کھوکھلے وعدوں کے سائے میں ٹوٹی ہوئی سڑکیں، بند گٹر، اور بڑھتی آلودگی نے سانس کی بیماریوں میں اضافہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کے دوران بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبے میں […]
چین کے ایک گاؤں میں شادی اور ذاتی زندگی سے متعلق سخت جرمانے عائد کیے جانے پر عوامی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے شہر لنکانگ کے ایک گاؤں کی انتظامیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر صوبائی شادی، غیر ازدواجی تعلقات اور غیر شادی شدہ […]
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی جانب سے وادیِ تیراہ کے علاقے مہربان کلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں مجموعی طور پر700 سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی مہیا کیں۔ وادی تیراہ کے مقامی […]
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائیں گی۔ وکیل خالد یوسف چوہدری اپیلیں دائر کرنے کے لیے ابھی پیپر ورک مکمل کر رہے ہیں، وکیل خالد یوسف ایڈوکیٹ سپیشل جج […]
چاقو حملے میں 2 صیہونیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے علاقے قباطیہ پر دھاوا بول دیا۔ گزشتہ روز شمالی اسرائیل میں ہونے والے گاڑی چڑھانے اور چھرا گھونپنے کے واقعات میں دو اسرائیلی ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق حملوں کا سلسلہ بیسان شہر سے شروع […]
بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معما حل کرلیا گیا، جس میں مقتولہ کا داماد ہی مرکزی ملزم نکلا۔ پولیس کے مطابق رائیونڈ پولیس رائیونڈ کے علاقے میں 62سالہ بزرگ خاتون رئیسہ بی بی کےاندھے قتل کا معما حل کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں مقتولہ کا داماد ہی مرکزی ملزم نکلا۔ ڈی آئی […]
سکھ فار جسٹس تنظیم کی جانب سے بھارت میں عیسائیوں کے لیے محفوظ وطن ’’ٹرمپ لینڈ‘‘ کا مطالبہ سامنے آ گیا۔ اقوامِ متحدہ کے تسلیم شدہ حقِ خود ارادیت کے تحت سکھ فار جسٹس تنظیم نے شمال مشرقی بھارت میں ایک محفوظ عیسائی وطن ’’ٹرمپ لینڈ‘‘ کا نقشہ جاری کردیا ہے۔ سکھ فار جسٹس جو […]