پی ٹی اے نے موبائل سم کی صارف کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

پی ٹی اے نے موبائل سم کی صارف کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام صارفین کو سم کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تما م سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ کسی دوسرے […]

اسلام آباد میں کل تعطیل سے متعلق کابینہ ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا

حکومتِ پاکستان کے کابینہ ڈویژن نے کابینہ ڈویژن نے اسلام آباد کی حدود میں 26 دسمبر کو تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے 24 دسمبر کا عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن منسوخ کردیا۔ جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں واقع پاکستان سیکریٹیریٹ اور تمام وفاقی ادارے 26 دسمبر بروز جمعہ بند رہیں گے۔ حکومتِ […]

اولمپیئن ویٹ لیفٹر طلحہ طالب گیراج میں ٹریننگ کرنے پر مجبور

اولمپیئن ویٹ لیفٹر طلحہ طالب گیراج میں ٹریننگ کرنےپر مجبور ہیں۔ کراچی نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے طلحہ طالب نے کامن ویلتھ، ایشین گیمز کی تیاری کے لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بہتر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ ان کا موقف ہے کہ ٹریننگ اور جم کے لیے اچھی […]

سندھ حکومت کا آکسفورڈ یونیورسٹی کیلیے اسکالر شپ کا اعلان

سندھ حکومت نے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے ’’بھٹو اسٹیم اسکالر شپ‘‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکالر شپ کا اعلان رواں سال کے اوائل میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت کیا […]

بلوچستان میں ٹرین سروس ایک بار پھر معطل

بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس ایک بار پھر معطل ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کی گئی ہے۔ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوئی جبکہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل بھی […]

امریکی میگزین نے پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دے دیا

امریکی میگزین نے پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 میں پاکستان کئی برسوں بعد دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔ دی ڈپلومیٹ نے کہا کہ سن 2025 پاکستان کے لیے اسٹریٹجک واپسی اور عسکری اعتماد کا سال ثابت ہوا، عسکری قیادت نے ریاستی سطح پر انتہا پسندی کے خلاف واضح […]

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

قلات میں سیکیورٹی فورسز کے فتنۃ الہندوستان کے خلاف آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر)  کے مطابق 24 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر […]

ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے قربت نے پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت دی، فارن پالیسی کا اعتراف

امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی کے تناظر میں پاکستان کو نمایاں کامیاب ملک جبکہ بھارت کو واضح طور پر نقصان اٹھانے والوں میں شمار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے آغاز کے بعد پاکستان نے واشنگٹن میں ایک خاموش […]

برطانیہ: نامعلوم افراد کا شہزاد اکبر پر حملہ، ناک اور جبڑے ہڈی ٹوٹ گئی

سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبر پر برطانیہ میں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی معاون مرزا شہزاد اکبراپریل 2022 سے خودساختہ جلاوطنی میں مقیم ہیں، اطلاعات کے مطابق ان کے گھر پر کیے گئے حملے کے […]

اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر صبا قمر نے طنزیہ جواب دے دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر زمان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا کوئی نیا ڈراما یا فلم نہیں بلکہ ان کے خلاف دائر کی گئی ایک قانونی درخواست ہے، جس پر اداکارہ نے طنز و مزاح سے بھرپور انداز میں ردِعمل دیا ہے۔ […]