مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے وسطی و بالائی علاقوں پر اثرانداز

بالائی و وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مری، گلیات اور بالائی پہاڑی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور گردونواح میں بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں برفباری کی پیشگوئی ہے اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش […]

پانچ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر پائلٹ کا انوکھا احتجاج، مسافر حیران

میکسیکو سٹی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک پائلٹ نے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر طیارہ اڑانے سے انکار کر دیا اور خود کو کاک پٹ میں بند کر لیا، جس کے باعث ہوائی اڈے پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر طیارے میں سوار […]

افغان طالبان کی پشت پناہی سے دہشت گرد ہمارے شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، فیلڈ مارشل

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی پشت پناہی سے دہشت گردی کے ذریعے ہمارے معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، فتنہ الخوارج کی جو تشکیلیں افغانستان سے آتی ہیں ان میں 70 فیصد افغانی شامل ہیں۔ یہ […]

چھکوں چوکوں کی برسات؛ سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں تاریخ رقم کردی

ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں پاکستان کے اوپنر سمیر منہاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں سمیر منہاس نے بھارتی بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کی اور چھکوں چوکوں کی بارش کر دی۔ سمیر منہاس نے بھارتی بولرز کی خوب دھلائی […]

سپارکو کی رجب کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی

خلائی و بالائے فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے رجب المرجب 1447 ہجری کے چاند کی ممکنہ رویت سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔ خلائی و بالائے فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ رجب المرجب 1447 ہجری کا نیا چاند 20 دسمبر 2025 کو پاکستان کے وقت کے مطابق 06:43 منٹ پر پیدا […]

لیسکو اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ایف آئی اے نے لیسکو اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیسکو اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم محمد عرفان لیسکو میں بطور لائن سپرنٹنڈنٹ تعینات تھا اور لیسکو سب ڈویژن آفس جیا موسٰی میں ڈیوٹی […]

پشاور اور گردونواح میں طویل عرصے سے خشک سالی ختم، باران رحمت برس پڑی 

پشاور اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے۔  تفصلات کے مطابق پشاور میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بارش سے موسمی بیماریوں میں کمی ہوگی۔ بارشیں نہ ہونے سے بخار، زکام، گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔ اسی طرح دیرلوئر اور دیر اپر کے شہری علاقوں […]

سکھر میں انٹرنیشنل میراتھن مراکش کے الیوسوف عبدالماجد نے جیت لی

سکھر میں دوسری لوک سہائتا انٹرنیشنل میراتھن ریس مراکش کے الیوسوف عبدالماجد نے جیت لی۔ عالمی میراتھون کا آغاز آئی بی اے پبلک اسکول سے ہوا، 42.195 کلو میٹر میراتھون میں اٹلی، کینیڈا، جاپان، مراکش اور برطانیہ سمیت 10 ممالک کے 28 جبکہ ملک بھر سے 3 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے […]

جنوبی افریقہ میں بار پر فائرنگ، 9 افراد ہلاک، 10 زخمی

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے قریب ایک بار پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح سویرے سونے کی کانوں کے علاقے بیکرزڈال میں پیش آیا، جو جوہانسبرگ سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ پولیس کا […]

کراچی؛ اوئسٹر ٹاورز خطرناک قرار، سرکاری افسران و خاندان بے گھر ہونے کے خدشے سے دوچار

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے کلفٹن میں واقع اوئسٹر ٹاورز کو ’’خطرناک‘‘ قرار دیے جانے کے بعد گریڈ 18 سے 20 کے درجنوں سرکاری افسران اور ان کے خاندان اچانک بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار ہوگئے ہیں۔ یہ سرکاری رہائشی عمارت برسوں سے خستہ حالی، خراب سیوریج […]