ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 102 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان میں تھا۔ زلزلے کے باعث فی الحال کسی جانی و […]

بارش برسانے والا سسٹم پنجاب بھر میں موجود، بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم پنجاب بھر میں موجود ہے، سسٹم کمزور ہے جس کے لاہور میں بادل چھائے رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان سے نکل جائے گا، سسٹم نکلنے سے دوبارہ خشک موسم کا […]

ایشیا کپ انڈر 9 فائنل: کیا بھارت آج محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرے گا؟

آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، جو اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کا اعزاز حاصل […]

مودی پالیسیوں کے خلاف بنگلہ دیش میں شدید احتجاج، بھارت مخالف نعرے گونج اٹھے

جنوبی ایشیا میں بھارت کی علاقائی پالیسیوں اور ہندوتوا نظریے کے خلاف ردعمل میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش میں بھارت مخالف مظاہروں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں عوام نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں اور خطے میں مبینہ مداخلت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بنگلہ دیشی ذرائع […]

افغانستان سے غیر قانونی دراندازی بے قابو، خطے کی سلامتی شدید خطرے سے دوچار

افغانستان سے غیر قانونی دراندازی اور دہشت گرد نیٹ ورکس خطے کے ممالک کی داخلی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ مختلف ممالک نے افغان سرزمین سے پھیلنے والی بدامنی اور غیر قانونی نقل و حرکت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی جریدے ایران انٹرنیشنل کے مطابق متعدد افغان شہری […]

آسٹریلیا نے لگاتار تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دیکر ایشز سیریز اپنے نام کرلی

آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 82 رنز سے ہرایا۔ میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 435 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم انگلش ٹیم 352 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ […]

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد

مغربی ہواؤں کے ایک طاقتور سلسلے نے بلوچستان کو خوشگوار بارشوں سے نواز دیا ہے، جو طویل خشک سالی کے بعد زراعت، زیر زمین پانی اور ماحول کے لیے اللہ کی رحمت کا سبب بن رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، گزشتہ روز صوبے کے مغربی، وسطی اور شمالی اضلاع میں اچھی بارشیں ریکارڈ کی […]

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ فائنل میچ سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف نے اعتماد کا اظہار کرتے […]

تعلیم کے نام پر نوجوانوں کا استحصال، دہشت گرد تنظیموں کی مکروہ سازشیں بے نقاب

دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے نوجوان ذہنوں کو ہتھیار بنا کر شرپسندی کی مکروہ سازشیں بے نقاب ہوگئیں۔ دہشت گردوں کے اہل خانہ نے نوجوانوں کے استحصال کے لیے پہاڑی علاقوں میں موجود شرپسند عناصر کی آماجگاہوں کا انکشاف کر دیا۔ متاثرہ خاندانوں کے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ نوجوان تعلیم کی آڑ میں […]

غزہ میں اسرائیلی حملے نہ رکے، 24 گھنٹوں میں مزید 10 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے […]