محکمہ ایکسائز نے مالی سال کے 11 ماہ میں ٹیکس دہندگان سے 50 ارب 64 کروڑ وصول کرلئے۔ رہائشی گھروں پر تالہ بنفی کی اجازت نہ ہونے سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں بہتری نہ آسکی۔ محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 28 ارب روپے […]
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ مکمل طور پر اسٹاف لیول معاہدے کے تحت تیار کرنے اور ہر صورت جون کے آخر تک پارلیمان سے منظور کرانے کی ہدایت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ بجٹ […]
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں، پاکستان میں فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے کا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز […]
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد جو انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتے، ان پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ تجویز مالی سال 2025-26 کے دوران اضافی ٹیکس آمدن کے حصول […]
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ تجاویز اور اہداف پر اتفاق رائے نہ ہو سکا۔ تاہم آئی ایم ایف نے مذاکرات کو تعمیری قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بجٹ کی شرائط پر بات چیت جاری رہے گی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا […]
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کردیا۔ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے برآمدی شعبے کو ممکنہ ریلیف پیکیجز پر بھی اعتراضات اٹھائے ہیں جبکہ صوبوں سے اخراجات میں کمی اور آمدن میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ٹیم […]
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود سرمایہ کار محتاط رویہ اپنائے ہوئے […]
آئندہ مالی سال 26-2025کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ریونیو ہدف 14 ہزار 305 ارب روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق مہنگائی اور معاشی شرح نمو کے باعث ریونیو کلیکشن 13 ہزار 275 ارب روپے رہنے کا امکان ہے، جبکہ باقی ماندہ 1,030 ارب روپے […]
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ایشیا میں غذائی تحفظ کے لیے 26 ارب ڈالر اضافی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا اور اعلامیہ بھی جاری کردیا۔ اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق طویل المدتی خوراک اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے معاونت میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافی […]
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کل دو ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سود میں ممکنہ رد و بدل کے حوالے سے کاروباری برادری، سرمایہ کار اور ماہرین معیشت بے چینی سے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ 22 فیصد شرح سود میں ایک سے دو فیصد کمی کا امکان ہے، […]