دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک کا غزہ میں 20 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان

دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں قیام امن اور استحکام کے لیے بیس ہزار سے زائد فوجی تعینات کرے گا۔ یہ اعلان انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبینتو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کیا۔ صدر سبینتو نے کہا کہ […]

آشرم میں 17 خواتین کو ہراساں کرنے والا بھارتی بابا فرار

دہلی کے معروف آشرم ’سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ‘ جو ویسنت کنج کے پوش علاقے میں واقع ہے کے ڈائریکٹر سوامی چیتنیا نندا سرسوتی پر17 خواتین طالبات نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ معروف ”سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ“ کے ایک […]

’نوبیل انعام چاہیے تو غزہ جنگ رکواؤ‘: فرانسیسی صدر کا ٹرمپ کو مشورہ

فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی نوبیل امن انعام پانا چاہتے ہیں تو انہیں غزہ کی جنگ فوری طور پر ختم کرانی ہوگی۔ نیویارک سے فرانسیسی ٹی وی ”بی ایف ایم“ کو انٹرویو دیتے ہوئے میخواں نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک شخص ہے جو […]

پرامپٹر کی خرابی کے بعد اقوامِ متحدہ کی سیڑھیوں کا بھی ٹرمپ کو لے جانے سے انکار

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منگل کے روز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف ان کے اعصاب کو چیلنج کیا بلکہ عالمی سطح پر مذاق کا سبب بھی بنا۔ جیسے ہی دونوں نے ایٹمی نیوٹرلائزڈ ڈیزائن کے معروف […]

’امریکا سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، ایران یورینیئم کی افزودگی نہیں روکے گا‘

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک اہم خطاب میں واضح کیا ہے کہ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم یورینیم کی افزودگی کا عمل کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔ ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اس تقریر میں رہبرِ اعلیٰ نے تین […]

ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی ملاقات: اس گروپ کے سوا کوئی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی نہیں کروا سکتا، امریکی صدر

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہائی لیول ویک کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت منتخب مسلم ممالک کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہوئی جس کا مرکزی محور غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ اور اسرائیلی مغویوں کی رہائی تھا۔ اس موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہان […]

اقوامِ متحدہ اجلاس: ترک صدر نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کو نسل کشی قرار دے دیا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جاری صورتحال جنگ نہیں بلکہ ایک قبضے، نسل کشی اور قتل عام کی اسرائیلی پالیسی ہے۔ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے خطاب انہوں نے فلسطینی عوام کی مظلومیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ […]

سی این این نے صدر ٹرمپ کی تقریر کا پوسٹ مارٹم کر دیا

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سی این این کے مطابق ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کئی متنازع اور غلط دعوے کیے، جب کہ ان کا انداز بے ربط اور اسکرپٹ سے ہٹ کر تھا۔ سی […]

بھارت کا تاریخ کی سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون مشقوں کا اعلان

بھارت اگلے ماہ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون مشق کرنے جا رہا ہے تاکہ فضائی دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ یہ اعلان پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر بغیر پائلٹ فضائی نظام استعمال کیے گئے تھے۔ فوجی حکام […]

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، صدر ٹرمپ کے خطاب سے قبل نیویارک سے خفیہ آلات کی برآمدگی کا دعویٰ

امریکی خفیہ سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران نیویارک کے علاقے میں ایک جدید اور غیر قانونی الیکٹرانک نیٹ ورک کو ختم کر دیا گیا ہے، جو امریکی حکام کے مطابق، اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے خلاف دھمکی آمیز سرگرمیوں میں استعمال ہو رہا تھا۔ برطانوی خبر […]