نظام میں تبدیلی کا آغاز اپنی وزارت سے کریں: خواجہ آصف کا محسن نقوی کے بیان پر ردِ عمل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے موجودہ نظام سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر ان کے خیالات سے کم و بیش اتفاق کرتے ہیں، تاہم اگر نظام میں بنیادی تبدیلی مقصود ہے تو اس کے لیے پارلیمنٹ اور وفاقی کابینہ جیسے آئینی فورمز کو استعمال کیا جانا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ محسن نقوی نے سسٹم کی کسمپرسی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔…

Read More

نئے صوبوں کی بحث کے دوران رائے ونڈ میں لیگی قیادت کی اہم بیٹھک

وزیراعظم شہباز شریف نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔ بظاہر معمول کی سیاسی مشاورت قرار دی جانے والی یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک میں گورننس، موجودہ نظام اور نئے صوبوں سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر سیاسی و عوامی سطح پر بحث جاری ہے۔ رائے ونڈ ئیونڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے…

Read More

نوشکی میں آپریشن، خودکش بمبار سمیت 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار سمیت 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران فورسز نے مؤثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا…

Read More

وزیرستان میں آپریشن، 5 فتنہ الخوارج ہلاک، کارروائی کے دوران میجر شہید

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران جوانوں کی قیادت کرنے والے میانوالی سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ میجر حافظ احسان الٰہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اگست کو شمالی وزیرستان کے ضلع رزمک میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کی موجودگی…

Read More

یو اے ای نے محدود مدت کے لیے بچوں کی ویزا فیس ختم کردی، کب تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے؟

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بیرون ملک سے آنے والے خاندانوں کے لیے سہولت فراہم کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی سرکاری فیس محدود مدت کے لیے ختم کردی ہے۔ یو اے ای کے اعلان کے مطابق اس سلسلے میں سرکاری ویزا درخواست فیس 15 جولائی سے 15 ستمبر تک معاف کی جاتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد خاندانوں کو یو اے ای میں سیاحت کی طرف راغب کرنا اور سفری اخراجات میں کمی لانا…

Read More

ٹرمپ نے ایران پر نئے حملوں کا حکم دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید سخت فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران پر ایسے شدید حملے کرے گا کہ ایک وقت آئے گا جب ایران خود کہے گا کہ اب مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بھی دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کی ہدایت دے چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور یہ…

Read More

کامن ویلتھ گیمز جیولن تھرو: ارشد ندیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور جیولن تھرو کے فائنل میں ٹاپ 8 میں بھی جگہ نہ بنا سکے۔ سونے کا تمغہ سری لنکن جیولن تھرور رومیش تھارانگا کے نام رہا۔ گلاسگو میں ہونے والے مقابلے میں ارشد ندیم 12 ایتھلیٹس میں نویں نمبر پر رہے، جس کے باعث وہ آخری مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو فاؤل قرار دی گئی، دوسری کوشش میں انہوں نے 77.41 میٹر کی تھرو کی…

Read More

فیفا کی 48 کے بعد اگلے ورلڈ کپ میں 64 ٹیموں کی شمولیت کی تیاری

فٹبال کی عالمی تنظیم ’فیفا‘ نے 2030 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64 کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فیفا کو اپنے مجوزہ نجی سرمایہ کاری منصوبے پر رکن تنظیموں کی سخت مخالفت کا سامنا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق فیفا نے 64 ٹیموں کی تجویز کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقی عمل شروع کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے اقتصادی، انتظامی اور کھیل پر…

Read More

بلوچستان کا بنیادی مسئلہ ایلیٹ ازم اور سرداری نظام ہے: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کا بنیادی مسئلہ ایلیٹ ازم اور سرداری نظام ہے، بعض بااثر طبقات اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، ان کے مطابق ایلیٹ اور سردار کہتے ہیں کہ غریب کا بچہ تعلیم حاصل نہ کر سکے، ان کو لیویز فورس کی تنخواہیں چاہئیں، ان کو اپنے ذاتی گھروں کی چوکیداری کے لیے لیویز فورس چاہیے۔ جمعے کو راولپنڈی…

Read More

ملک میں نئے صوبوں کی گونج اور سوشل میڈیا پر زیرِ گردش نقشہ، آئین کیا کہتا ہے؟

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر نئے صوبوں کی بحث چھڑگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسے نقشے زیرِ گردش ہیں جس میں ملک کے چاروں صوبوں کو انتظامی یونٹس کی بنا پر تقسیم دکھایا گیا ہے۔ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کے قیام کا معاملہ نیا نہیں بلکہ ماضی میں بھی اس معاملے پر گفتگو ہوتی رہی ہے لیکن وفاقی وزیر محسن نقوی کے بیان کے بعد یہ معاملہ ایک مرتبہ زبان زدِ عام ہے۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب…

Read More