سندھ بھر میں 29 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

حکومتِ سندھ نے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر 29 جولائی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ کے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر 29 جولائی کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس روز سندھ بھر کے تمام صوبائی سرکاری دفاتر، نیم سرکاری ادارے، خودمختار باڈیز، بلدیاتی کونسلیں اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ حکومتِ سندھ کے…

Read More

کویتی فوج میں نوکری کا اعلان: شرائط، اہلیت اور رجسٹریشن کی تاریخ جاری

کویت کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کے تحت عسکری سروس میں رضاکارانہ بھرتیوں کے عمل کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ بھرتی نان کمیشنڈ افسران اور جوانوں کے تربیتی کورس کے لیے کی جا رہی ہے، جس کے تحت مختلف تعلیمی قابلیت رکھنے والے اہل کویتی شہری درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ وزارتِ دفاع کے مطابق آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 28 جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔ کون درخواست دے سکتا ہے؟ اعلان کے مطابق مختلف…

Read More

کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں کل سے بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک بھر میں 29 جولائی سے 5 اگست تک بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یکم اگست سے مون سون کا ایک نیا اور زیادہ مؤثر اسپیل ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں، اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں 29 جولائی سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے…

Read More

جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

جاپان کے جنوبی علاقے میں 7.1 شدت کے طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد حکام نے سونامی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز کیوشو جزیرے کے کماموتو صوبے کے قریب سمندر میں تھا اور یہ سطح سمندر سے تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے بعد حکام نے خبردار کیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں ایک میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر…

Read More

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے کے لیے عباس عراقچی کا عمان اور سعودی عرب سے رابطہ

آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزاد حفیصل بن فرحان آل سعود سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ان رابطوں کے دوران تینوں ممالک کے سفارت کاروں نے باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس گفتگو کے…

Read More

بابر اعظم نے دوبارہ کپتانی قبول کرنے سے پہلے کیا شرط رکھی تھی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی قبول کرنے سے پہلے ایک اہم شرط رکھی تھی۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بابر اعظم نے واضح کیا تھا کہ اگر انہیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی جاتی ہے تو مستقبل میں انہیں تینوں فارمیٹس یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی مشترکہ کپتانی بھی دی جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے…

Read More

کاکروچ پارٹی کے مظاہرین کی گرفتاریاں، حکومت سے نئے مذاکرات میں کیا ہوا؟

کاکروچ جنتا پارٹی نے حکومت کے نمائندوں کے ساتھ رات گئے ہونے والے مذاکرات کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ احتجاج میں شامل کسی بھی شخص کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور مختلف ریاستوں میں مظاہرین کے تحفظ کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مظاہرین کے خلاف درج مقدمات واپس لینے، گرفتار افراد کو رہا کرنے اور آئندہ ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔ سی جے پی کے…

Read More

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ 5 اور پیپلز پارٹی 2 نشستوں پر آگے، ہنگامہ آرائی کے دوران ایک کارکن جاں بحق

آزاد جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ پیپلز پارٹی دو نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق میرپور کے حلقہ ایل اے ون سے مسلم…

Read More

25 ہزار روپے کے عوض بلوچ بھائیوں کے خلاف استعمال کیا گیا: گرفتار دہشت گرد کے انکشافات

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد حبیب اللہ نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ گرفتار دہشت گرد کے مطابق تنظیم نے اسے جھوٹے وعدوں اور مالی لالچ کے ذریعے اپنے ساتھ شامل کیا، بعد ازاں ذہن سازی کرکے دہشت گرد کارروائیوں کے لیے تیار کیا گیا۔ حبیب اللہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل اورناچ سے بتایا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ اسے پہلے چنل دشت منتقل کیا گیا جہاں اس کی ذہن سازی کی گئی،…

Read More

امریکا میں فوڈ فیسٹیول کے دوران اندھا دھند فائرنگ، 3 افراد ہلاک

امریکی شہر سیئٹل میں مشہور سیاحتی مقام اسپیس نیڈل کے قریب فوڈ فیسٹیول کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب شہر کے سیئٹل سینٹر میں سالانہ ”بائٹ آف سیئٹل“ فوڈ فیسٹیول جاری تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق شہر سیئٹل فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً 6 بجے ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی نے اسپتال میں…

Read More