محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات: ’آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے معاہدے کا امکان ہے‘

پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ سفارتی، تجارتی اور سیکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تہران میں اہم ترین ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی منگل کے روز ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے، جہاں ہوائی اڈے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تہران پہنچنے کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس کے بعد دونوں ممالک کے حکام کے درمیان تفصیلی مذاکرات ہوئے جس میں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور…

Read More

حج 2027: درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری

وزارتِ مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے درخواست گزار عازمین حج کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حج درخواست جمع کرانے کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کا 16 نومبر 2027 تک مؤثر ہونا لازمی ہوگا۔ سرکاری اور نجی حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل 17 اگست سے شروع کیا جائے گا۔ وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ایسے عازمین حج جن کے پاسپورٹ کی میعاد مقررہ تاریخ سے پہلے ختم ہو رہی ہے، انہیں فوری طور پر پاسپورٹ کی تجدید کرانے کی…

Read More

ایران جنگ میں امریکا کو 13 ارب ڈالرز کا نقصان، کئی طیارے اور بیسز تباہ: وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کو 13 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ جبکہ 42 سے زائد امریکی فوجی طیارے تباہ یا شدید متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ایران نے مغربی ایشیا میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے 2 ہزار سے زائد فضائی، میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 8 ممالک میں موجود کم از کم 20 ایسی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا جہاں امریکی فوج…

Read More

‘پہلی بار تحقیقات درست سمت میں جا رہی ہیں، نئی تفتیشی ٹیم پر اطمینان ہے’: والد میر رضا

کراچی کے ہائی پروفائل میر رضا قتل کیس میں مقتول کے خاندان اور ان کے وکیل کی جانب سے اہم بیانات سامنے آئے ہیں، جن میں انہوں نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کو سنسنی خیز بنا کر پیش نہ کرے۔ مقتول میر رضا کے اہلِ خانہ کے وکیل جبران ناصر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اس کیس میں کسی بھی قسم کی آڈیو لیک کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مقتول کے اہلِ خانہ خود تمام تفصیلات فراہم کر رہے ہیں۔…

Read More

لاہور پولیس کی حراست میں دو خواتین کی موت کا مقدمہ، مدعی کا مشکوک ریکارڈ سامنے آ گیا

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پولیس حراست کے دوران نند بھابھی کی پراسرار ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے کرمنل ریکارڈ آفس (سی آر او) سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں خواتین کے خلاف چوری اور فراڈ کا مقدمہ درج کرانے والا ذیشان لطیف پہلے بھی متعدد مقدمات میں مدعی، گواہ اور ملزمان کا ضمانتی رہ چکا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ذیشان لطیف اب تک 3 مختلف مقدمات میں مدعی بن چکا ہے۔ ان میں ایک مقدمہ گارڈن ٹاؤن جبکہ 2 ٹاؤن…

Read More

پاکستانیوں کے لیے حج کا خرچہ 13 لاکھ روپے تک پہنچ گیا

پاکستان میں عازمین حج کے لیے نئے حج اخراجات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت 2027 میں فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو تقریباً 13 لاکھ روپے تک ادائیگی کرنا ہوگی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں حج پیکج سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عازمین حج کی جانب سے ادائیگیوں کا آغاز 17 اگست سے ہوگا، جبکہ حج درخواستوں کا تمام عمل ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔…

Read More

‘پوری آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کردیا’: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر صاف کردیا ہے اور اس وقت اس اہم آبی گزرگاہ کا 100 فیصد کنٹرول امریکا کے پاس ہے۔ انہوں نے ایران سے جنگی نقصانات کے ہرجانے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز اب کھلی ہے اور اس وقت اس پر صرف امریکا کا کنٹرول ہے۔ ان کے بقول امریکی بحریہ نے آبی گزرگاہ کو بارودی…

Read More

لیبیا میں آئل ریفائنری پر نامعلوم ڈرونز کا حملہ، شدید آگ بھڑک اٹھی

لیبیا میں زاوِیہ آئل ریفائنری پر ڈرون حملوں کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق آگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متعدد افراد کو دھویں کے باعث طبی امداد فراہم کی گئی۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق لیبیا کی ایمبولینس اور ایمرجنسی سروس نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ زیادہ تر متاثرہ افراد کو دھواں سانس کے ذریعے اندر…

Read More
سال بھر کی ایک تہائی بارش اگلے 24 گھنٹوں میں برسنے کا امکان، بیجنگ میں ہائی الرٹ عالمی خبریں 

سال بھر کی ایک تہائی بارش اگلے 24 گھنٹوں میں برسنے کا امکان، بیجنگ میں ہائی الرٹ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منگل کی شام سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس دوران صرف 24 گھنٹوں میں شہر کے بعض علاقوں میں 150 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ چینی محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شام سے جمعرات تک بیجنگ کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوگی۔ بعض مقامات پر 6 گھنٹوں کے دوران مجموعی بارش 100 ملی میٹر سے زائد جبکہ 24 گھنٹوں میں 150 ملی میٹر سے تجاوز کرسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹونگ…

Read More

فرانزک لیب کو میر رضا کی لاش سے لیے گئے 17 میں سے صرف 6 نمونے موصول

کراچی کے ہائی پروفائل میر رضا علی قتل کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں شدید تاخیر اور مبینہ غفلت کی خبروں کے بعد بالآخر جامعہ کراچی کی فرانزک لیبارٹری کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے چھ نمونے موصول ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان موصول ہونے والے نمونوں میں سے چار مقتول کی لاش سے حاصل کیے گئے ہیں جبکہ دو نمونے ان کے والدین کے ہیں جو شناخت کی تصدیق کے لیے بطور ریفرنس استعمال ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق…

Read More