روسی صدر کی مشکل وقت میں تقسیم نہ ہونے پر ایران کی تعریف

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کی داخلی صورت حال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اس بات کا کریڈٹ دیا جانا چاہیے کہ وہ اندرونی طور پر تقسیم نہیں ہوا، بلکہ ایرانی معاشرہ مسلسل مضبوطی کی جانب گامزن ہے۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں عالمی خبر رساں اداروں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ ایرانی قیادت کی جانب سے جب عوام سے ملک کے لیے قربانی دینے کی اپیل کی گئی تو لاکھوں افراد نے اس پر مثبت ردعمل دیا۔ ان…

Read More

ایرانی فٹ بال ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے راتوں رات امریکی ویزے جاری

ایران کی فٹبال ورلڈ کپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو امریکا میں داخلے کے لیے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور جاری تنازع کے باعث ٹیم کی امریکا آمد غیر یقینی دکھائی دے رہی تھی۔ ایران کا پہلا میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں کھیلا جانا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی کھلاڑیوں کو راتوں رات ویزے جاری کر دیے گئے۔ اس سے…

Read More

اسلام آباد کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے پانچ سالہ اصلاحاتی منصوبہ تیار

اسلام آباد کو جدید اسمارٹ سٹی بنانے اور نظامِ حکمرانی میں بڑی تبدیلیوں کے لیے پانچ سالہ مرحلہ وار اصلاحاتی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے 138 صفحات پر مشتمل رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اصلاحاتی ایجنڈا ”اڑان پاکستان“ اور ڈیجیٹل پاکستان پالیسی سے ہم آہنگ رکھا گیا ہے۔ منصوبے کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں انتظامی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور اختیارات کو مقامی سطح تک منتقل کرنا ہے۔ اہم تجویز کے تحت اسلام آباد کے…

Read More

ورلڈ کپ 2026: فیفا نے 60 شائقین کو مفت ملنے والے ٹکٹس منسوخ کر دیے

فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال ایسویسی ایشن (فیفا) نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے تقریباً 60 شائقین کو غلطی سے مفت ملنے والے ٹکٹس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ یہ ٹکٹس ویب سائٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث بغیر کسی قیمت کے جاری ہو گئے تھے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق فیفا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ ٹکٹس چیک آؤٹ کے دوران ادائیگی کے نظام میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث صفر ڈالر الاٹ ہو گئے تھے، جس پر ادارے نے فوری کارروائی کرتے…

Read More

‘ہنزہ لاہور جیسا ہو یا کراچی جیسا‘: میئرکراچی کا خرم دستگیر کے بیان پر ردِ عمل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا ایسا شہر ہے جو پورے ملک کو سہارا دیتا ہے۔ انہوں نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیپلز پارٹی حکومت کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے تناظر میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو منفی انداز میں پیش کرنے کے بجائے…

Read More

کوکین کوئین پنکی کو لاہور منتقل کرنے کی اجازت، پولیس تفتیش کے لیے کراچی جائے گی

کوکین کوئین کے نام سے مشہور انمول عرف پنکی کے خلاف لاہور میں درج مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، لاہور پولیس نے سیشن کورٹ سے ملزمہ کی تفتیش کے لیے لاہور منتقلی کی اجازت حاصل کرلی ہے جب کہ مختلف پولیس ٹیموں کی کراچی روانگی بھی متوقع ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے انمول عرف پنکی کو لاہور منتقل کرکے تفتیش کرنے کے لیے وزارتِ داخلہ اور متعلقہ عدالت سے چند روز قبل رجوع کیا تھا، جس کے بعد سیشن کورٹ سے مطلوبہ اجازت حاصل کر…

Read More

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت سے شکست

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔ جمعے کو ڈھاکا میں کھیلے گئے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کا ایونٹ میں سفر تمام…

Read More

ویزا پابندیوں، جنگ اور سیکیورٹی خدشات، ایرانی شائقین کی ورلڈ کپ تک رسائی مشکل

2026 فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل امریکا کی ویزا پالیسیوں، ایران کے خلاف جنگ اور سیکیورٹی خدشات نے دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کی دل چسپی متاثر کرنا شروع کر دی ہے۔ خاص طور پر ایرانی شائقین اور قومی ٹیم کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2026 فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کوالیفائی کرنے والی ایرانی قومی ٹیم اور اس کے شائقین کو امریکا کی ویزا پابندیوں اور جاری جنگ کے باعث سنگین مشکلات کا…

Read More

وفاقی حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

وفاقی حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فکس ٹیکس اسکیم تاجروں اور انجم تاجران کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے، جس کا اطلاق 20 کروڑ روپے یا اس سے کم سالانہ ٹرن اوور والے دکانداروں پر ہوگا۔ جمعے کو اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے اس نئی اسکیم کی تفصیلات بتائیں۔ وزیرِ مملکت نے کہا کہ حکومت چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس…

Read More