ٹرمپ کے ساتھ سائے کی طرح رہنے والی ناتالی ہارپ کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ عالمی خبریں 

ٹرمپ کے ساتھ سائے کی طرح رہنے والی ناتالی ہارپ کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اکثر ایک خاتون کو انتہائی قریب دیکھا جاتا ہے۔ وہ ٹرمپ کے لیے خبریں اور سوشل میڈیا پوسٹس کی پرنٹ شدہ کاپیاں تیار رکھتی ہیں اور صدر کے روزمرہ کام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں اس خاتون کا نام امریکی سیاست میں خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ وہ 35 سالہ ناتالی ہارپ ہیں، جو ٹرمپ کی قابلِ اعتماد اور قریبی معاونین میں شمار ہوتی ہیں۔ ناتالی ہارپ کا سرکاری عہدہ صدر کی اسپیشل اسسٹنٹ اور ایگزیکٹو اسسٹنٹ کا…

Read More

کراچی: یومِ آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے بھارتی پراکسی کے 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی میں کاؤنٹر ٹیریرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سندھ رینجرز اور حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے یومِ آزادی کی مناسبت سے قائم کیے گئے اسٹال پر فائرنگ کرنے والے کالعدم تنظیم سندھودیش ریوولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی اظفر مہیسر نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بارہ اگست کی شب موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے کورنگی کے رہائشی…

Read More

بھارت کے ہوٹل میں آتشزدگی، بنگلادیشی سمیت 9 افراد ہلاک

بھارتی شہر کولکتہ میں ایک ہوٹل میں رات گئے لگنے والی آگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور کم از کم 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آگ عمارت کی دوسری منزل پر لگی جس پر تقریباً ایک گھنٹے میں قابو پالیا گیا، جبکہ فائر فائٹرز نے متعدد افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے مرکزی علاقے میں واقع ہوٹل میں آگ بدھ کی علی الصبح تقریباً 2 بج کر 50 منٹ پر لگی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ آگ ہوٹل کی…

Read More

معروف سابق فٹبالر روبرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی خبریں، حقیقت کیا ہے؟

برازیل کے سابق معروف فٹبالر روبرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی خبریں ان دنوں ترک میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ترکی کے کئی اخبارات جن میں ’حبرلر‘ بھی شامل ہے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 53 سالہ روبرٹو کارلوس نے تقریباً چار ہفتے قبل برازیل میں مسلم کمیونٹی کی معروف شخصیت شیخ جہاد حمادہ سے ملاقات کی تھی اور کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے رابطہ تھا اور اس ملاقات سے پہلے…

Read More

نیشنل ون ڈے چیمپئنز کپ میں شاداب خان کا شاندار کیچ، سوشل میڈیا پر چرچے

ملتان میں جاری نیشنل ون ڈے چیمپئنز کپ میں پاکستان گرینز کے کپتان شاداب خان کی شاندار فیلڈنگ کے چرچے ہیں، شاداب خان نے فہیم اشرف کی گیند پر پاکستان گولڈ کے اوپنر شمیل حسین کا ایک ہاتھ سے مشکل کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا، جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے بھی انہیں خوب داد دی، جس کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ منگل کو ملتان میں کھیلے جارہے نیشنل ون ڈے چیمپئنز کپ کے فائنل میچ میں پاکستان گولڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا…

Read More

عمران خان کی آج رات اڈیالہ جیل سے کسی بھی وقت شفا اسپتال منتقلی کا امکان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج رات اڈیالہ جیل سے شفا اسپتال منتقلی کا امکان ہے، اس سلسلے میں اسپتال میں سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منتقلی سے قبل اسپتال کے کمرے اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں اور جیل انتظامیہ کی جانب سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شفا اسپتال میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے، جب کہ عمران خان…

Read More

بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، کپتان کون ہوگا؟ ہیڈ کوچ نے بتا دیا

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے، ان کی غیر موجودگی میں سلمان علی آغا قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شان مسعود بھی میچ کے لیے بالکل فٹ ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کینٹ کاؤنٹی کرکٹ…

Read More

پنجاب حکومت کا لاہور میں ایک بار پھر بسنت منانے کا اعلان

لاہور میں ایک بار پھر بسنت کے رنگ بکھرنے والے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں آئندہ سال 2027 میں بسنت مارچ کے دوسرے ہفتے میں منانے کا اعلان کردیا ہے۔ منگل کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کیا۔ ان کے مطابق لاہور میں بسنت کا تہوار 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو زرق برق رنگوں کے ساتھ منایا جائے گا۔ مریم نواز کا کہنا…

Read More

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی اور نورین نیازی کی ملاقاتیں

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی اور نورین نیازی کی ملاقاتیں کرادی گئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق دونوں ملاقاتیں کانفرنس روم میں ہوئیں، جہاں بانی پی ٹی آئی سے صحت اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی اور نورین نیازی کی ملاقاتیں کرادی گئیں، دونوں ملاقاتیں جیل کے کانفرنس روم میں ہوئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی،…

Read More

قتل بالسبب کا مقدمہ: کوکین کوئین انمول عرف پنکی پر فرد جرم عائد

کراچی کی مقامی عدالت نے قتل بالسبب کے مقدمے میں کوکین کوئین انمول عرف پنکی پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی کراچی میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف قتل بالسبب کے مقدمے کی سماعت ہوئی تاہم کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت ملزمہ انمول عرف پنکی نے صحت جرم سے انکار کردیا، اس کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔ عدالت نے مقدمے کے گواہان…

Read More