غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائیاں، اب تک کتنے واپس بھیجے گئے؟

محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سیکیورٹی سیل کی جانب سے غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق حکومتِ پاکستان کی پالیسی کے تحت قابلِ قبول ویزا کے بغیر مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کرکے ان کے وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک ملک بھر سے مجموعی طور پر 25 لاکھ 88 ہزار 16 افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے جب کہ صرف پنجاب سے ایک لاکھ 38 ہزار 342 غیر قانونی…

Read More

بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن شعبان جاری، 7 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن ”شعبان“ کامیابی سے جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ آج کیے جانے والے 2 آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب…

Read More

لیسکو کے 18 سے 20 گریڈ کے افسران کی فری بجلی ختم

عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ افسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے اور انہیں عام شہری کی طرح بجلی بل ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو میں تقریباً 30 برس بعد گریڈ 18 سے 20 کے افسران کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے۔ ماضی میں گریڈ 18 کے افسران کو سالانہ 6 ہزار یونٹس، گریڈ 19 کے افسران کو 8 ہزار یونٹس جبکہ گریڈ 20 کے افسران کو 10 ہزار مفت یونٹس فراہم کیے جاتے تھے، تاہم یہ سہولت ختم…

Read More

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پیشگوئی کے مطابق راولپنڈی، مری، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، اٹک، چکوال، جہلم،…

Read More

قطر کے سابق امیر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی انتقال کر گئے

قطر کے سابق امیر اور ”فادر امیر“ کے لقب سے معروف شیخ حماد بن خلیفہ الثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کا اعلان قطر کے امیری دیوان نے اتوار کے روز کیا۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امیری دیوان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اللہ کے فیصلے اور تقدیر پر ایمان رکھتے ہوئے امیری دیوان قوم کے لیے ایک عظیم نقصان پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ مرحوم، اللہ ان پر رحم…

Read More

سعودی عرب کا نیا ‘پیکیج ویزا’ کیا ہے اور اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

سعودی عرب جانے کے خواہش مند لوگوں کے لیے ایک بہت ہی بڑی اور اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ سعودی حکومت نے ایک نیا اور انوکھا طریقہ شروع کیا ہے جس کے تحت اب مسافروں کو ویزا لینے کے لیے الگ سے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔ اس نئے نظام کو ”ویزا پیکیج“ کا نام دیا گیا ہے، جس میں جہاز کی ٹکٹ، ہوٹل کا کمرہ اور ویزا سب کچھ ایک ساتھ ہی مل جاتا ہے۔ سعودی وزارتِ سیاحت کے مطابق اس منصوبے کا مقصد سفر کے عمل کو آسان…

Read More

اسرائیل نے امریکا ایران معاہدے کی ناکامی کی تیاری کرلی

اسرائیلی سکیورٹی اداروں کا اندازہ ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں کے نتیجے میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات انتہائی کم رہ گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسی خدشے کے پیش نظر اسرائیلی فوج نے اپنی عسکری تیاریوں میں اضافہ کرتے ہوئے ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے منصوبوں کو مزید وسعت دے دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے سکیورٹی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ حالیہ فوجی کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان حملوں کے تبادلے کے بعد واشنگٹن اور تہران کے…

Read More

طوفان ‘باوی’ نے تائیوان کے بعد چین میں بھی تباہی مچا دی، شدید بارشیں، لاکھوں افراد متاثر

رواں سال چین سے ٹکرانے والے طاقتور ترین طوفان ’باوی‘ نے تائیوان کے بعد چین کے مشرقی ساحلی علاقوں میں بھی تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ حکام نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تقریباً 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان باوی ہفتہ کی رات چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے ساحلی شہر یوہوان سے ٹکرایا، جس کے بعد اس نے وینژو کے علاقے یوئیکنگ…

Read More

حماد بن خلیفہ الثانی نے قطر کی قسمت کیسے بدلی؟

قطر کے سابق امیر شیخ حماد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے ہیں۔ وہ 74 برس کے تھے۔ شیخ حماد کو جدید قطر کا معمار کہا جاتا ہے کیونکہ ان کے دور حکومت میں یہ چھوٹی خلیجی ریاست دنیا کے امیر ترین اور بااثر ممالک میں شامل ہو گئی۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق شیخ حماد نے 1995 میں قطر کی حکمرانی سنبھالی اور ملک کی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبے شروع کیے۔ انہوں نے قطر کے قدرتی گیس کے وسیع ذخائر کو استعمال کرتے ہوئے…

Read More

فیفا ورلڈ کپ 2026: کون سی ٹیمیں سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی؟ فیصلہ ہوگیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنے آخری اور سب سے دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں سیمی فائنل کی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا، سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ، فرانس اور اسپین نے شاندار کارکردگی کے بعد اپنے اپنے کوارٹر فائنل جیت کرآخری چار میں جگہ بنا لی ہے۔ اب سیمی فائنل میں یورپی فٹبال کی طاقت کا مقابلہ جنوبی امریکا کے روایتی انداز سے ہوگا، جس کا دنیا بھر کے شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں فرانس کا…

Read More