ایران کو نظر انداز کرکے آبنائے ہرمز سے محفوظ آمد و رفت ممکن نہیں: نائب وزیرِ خارجہ

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے راستے سے بحری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت ایران کے ساتھ ہم آہنگی کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کو نظر انداز کرنے کی صورت میں اس راستے سے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ کاظم غریب آبادی نے جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی سے متعلق ایران کے مؤقف کو دہرایا…

Read More

بلوچستان میں ایک ہی دن میں 3 بار زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی تھیں؟

بلوچستان کے ضلع کوہلو اور گرد و نواح میں ایک ہی دن میں تیسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم ان زلزلوں کے باعث کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستا کے ضلع کوہلو میں جمعے کو صبح 10 بج کر 25 منٹ پر پہلا زلزلہ آیا اور دوسرا زلزلہ صبح 10 بج کر 58 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جب کہ شام 4 بج کر 49 منٹ پر تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیسرے زلزلے…

Read More

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کی پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑی کو وارننگ، وجہ کیا ہے؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹر گل فیروزہ کو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گل فیروزہ کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی لیول ون خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق گل فیروزہ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کی…

Read More

ایکواڈور جرمنی کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایکواڈور نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے گروپ ای کے میچ میں جرمنی کو 1-2 سے شکست دے دی، جبکہ گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ای کے اہم مقابلے میں ایکواڈور نے جرمنی کو 1-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔ گروپ مرحلے کے اختتام پر ایکواڈور نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تاہم بہترین تیسری پوزیشن رکھنے والی ٹیموں میں شامل ہونے کی بنیاد پر وہ…

Read More

ملک بھر میں آج شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشور منایا جا رہا ہے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

ملک بھر میں آج یومِ عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جان نثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک کے مختلف شہروں میں ماتمی جلوس اور مجالسِ عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جبکہ ملتان، کوئٹہ، پشاور اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی یومِ عاشور کے سلسلے میں جلوس نکالے جائیں گے۔ لاہور میں مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہو کر اپنے…

Read More

ایمباپے یا ہالینڈ؟ فیفا ورلڈ کپ میں سب کی نظریں فرانس اور ناروے کے میچ پر

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کا ایک اہم ترین اور سب سے زیادہ سخت مقابلہ ہفتے کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے بوسٹن میں کھیلا جائے گا، جہاں فرانس اور ناروے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں اپنے اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت کر پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر چکی ہیں تاہم اس میچ کے نتیجے سے گروپ آئی میں پہلی پوزیشن کا فیصلہ ہوگا۔ فرانس اور ناروے نے اپنے پہلے 2 میچوں میں سینیگال اور عراق کو شکست دے…

Read More

ملک بھر میں 9 محرم کے مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں اختتام پذیر

ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں 9 محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے جب کہ مختلف شہروں میں مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں روایتی راستوں پر عزاداری کی گئی۔ امن و امان قائم رکھنے کے لیے موبائل فون سروسز جزوی طور پر معطل رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا۔ شہدائے کربلا بالخصوص حضرت امام حسینؓ اور ان کے…

Read More

981 دن بعد برازیلین ٹیم میں واپسی، نیمار جونیئر رو پڑے

عالمی شہرت یافتہ برازیلین فٹبالر نیمار جونیئر ورلڈ کپ 2026 کے دوران 981 دن کے بعد قومی ٹیم میں واپسی پر آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں اترتے وقت وہ گھبرائے ہوئے تھے تاہم واپسی پر بے حد خوش اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔ برازیل کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے طویل وقفے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کرتے ہوئے جذباتی لمحات کا سامنا کیا اور میدان میں واپسی پر آبدیدہ ہو گئے۔ ورلڈکپ…

Read More

اسلام آباد: انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث غیرملکیوں سمیت 5 افراد گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر F-7/1 میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث گرفتار افراد میں سے 3 چینی اور 2 پاکستانی شہری ہیں، گرفتار ملزمان میں چینی شہری لی گینگ لئی، وانگ بھاؤ اور پینگفی گاؤ جب کہ پاکستانی شہری وقاص سرور اور قیصرحنیف شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران گھر سے مختلف انسانی اعضاء…

Read More

امریکا ایران تکنیکی مذاکرات آئندہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں دوبارہ شروع ہوں گے: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے 29 یا 30 جون کو سوئٹزر لینڈ میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے، جہاں دونوں ممالک کے ماہرین مختلف تکنیکی امور پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے ایران اپنے تمام وعدوں اور معاہدے کی شرائط کی پاسداری کرے گا، اگر ایران معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔ بدھ کو کویت سٹی میں صحافیوں…

Read More