امریکا کا ایرانی فنڈز کی نگرانی کے لیے دوحہ میں ادارہ قائم کرنے کا اعلان

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک خصوصی ادارہ قائم کیا جائے گا جو ایران کے منجمد فنڈز کے استعمال کی نگرانی کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان اثاثوں کا بڑا حصہ خوراک اور ادویات کی خریداری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق امریکا کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک آپریشنل سیل قائم کرے گا جو ایران کے منجمد فنڈز کی…

Read More

فیفا ورلڈ کپ: گولڈن بوٹ کسے ملے گا؟ میسی، ایمباپے اور ہالینڈ دوڑ میں شامل

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں صرف دو گروپ میچوں کے بعد ہی گولڈن بوٹ کی دوڑ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ ارجنٹائن کے لیونل میسی 5 گولز کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ فرانس کے کیلیان ایمباپے اور ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ 4،4 گولز کے ساتھ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں گولز کی غیر معمولی رفتار نے اس امکان کو بھی مضبوط کر دیا ہے کہ اس بار گولڈن بوٹ جیتنے کے لیے 2 ہندسوں میں گولز درکار ہو سکتے ہیں، جو ورلڈ…

Read More

15 سالہ سوریا ونشی کے دورہ انگلینڈ میں بھارتی ٹیم کے ساتھ رہنے پر پابندی عائد

بھارت کے 15 سالہ کم عمر کرکٹر ویبھو سوریا ونشی کو انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز کے دوران خصوصی قوانین کے تحت اپنی ٹیم سے الگ ڈریسنگ روم استعمال کرنا ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق 15 سالہ نوجوان بھارتی کھلاڑی کے لیے یہ انتظام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے حفاظتی ضوابط کے مطابق کیا گیا ہے، جو 16 سال سے کم عمر کھلاڑیوں پر لاگو ہوتے ہیں۔ کم عمر کھلاڑیوں کے لیے نافذ حفاظتی ضوابط کے تحت ویبھو…

Read More

جو وزیر کہے راولا کوٹ والے کشمیری نہیں وہ کابینہ میں کیوں ہے؟ بلاول کی خواجہ آصف پر تنقید

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں وزیردفاع خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جو وزیر کہے راولا کوٹ والے کشمیری نہیں وہ اب تک کابینہ میں کیسے ہے؟ وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کے لیے بھی تیار نہیں، وزیراعظم اپنی کابینہ کو کنٹرول کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بعض وزرا وزیراعظم کی معاونت…

Read More

فیفا ورلڈ کپ میں کانگو کا ‘زندہ مجسمہ’: وبا کے باوجود امریکا پہنچنے کا خواب کیسے پورا ہوا؟

کانگو کے مشہور ترین فٹ بال فین، مشیل نکلوکا مبولاڈنگا، تمام تر سفری مشکلات اور پابندیوں کو عبور کر کے بالاآخر میکسیکو میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ مشیل کے لیے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میکسیکو کے اسٹیڈیم تک پہنچنا ایک امتحان سے کم نہیں تھا۔ اس سے قبل جب کانگو کی ٹیم 52 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر رہی تھی، تو مشیل ویزا نہ ملنے کی وجہ سے وہ تاریخی میچ دیکھنے جمیکا نہیں جا سکے…

Read More
شعیب اختر کے گھر سے افسوسناک خبر سامنے آگئی کھیل 

شعیب اختر کے گھر سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ہیں۔ اس خبر کی تصدیق خود شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی۔ شعیب اختر نے اپنے بیان میں کہا، ”مجھے بہت دکھ کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ میرے پیارے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حضور واپس چلے گئے ہیں۔“ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد کے H-8 قبرستان میں ادا کی جائے گی، جہاں ان کے…

Read More
ذکرِ حسینؓ عزت کا استعارہ ہے، اور یزیدیت ذلت کا عنوان” کالم 

ذکرِ حسینؓ عزت کا استعارہ ہے، اور یزیدیت ذلت کا عنوان”

جب سے یہ دنیا آباد ہوئی ہے، تاریخ نے ظلم و جبر کے بے شمار چہرے دیکھے ہیں، مگر شاید ہی کوئی نام ایسا ہو جو ذلت، رسوائی اور سفاکی کی علامت بن کر صدیوں کے فاصلے طے کر گیا ہو۔ ڈیڑھ ہزار برس گزر جانے کے باوجود جب بھی ظلم کی کوئی مثال دینی پڑتی ہے تو زبان پر وہی نام آتا ہے جسے دنیا یزید کے نام سے جانتی ہے۔آج صرف ناحق قتل ہی نہیں، بلکہ ناانصافی کی ہر صورت، حق سے ہر انحراف، اور عدل کے سیدھے…

Read More

ٹرمپ کے ساتھ تنازع: میلونی نے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ظاہر کردی

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ لفظی جنگ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روم میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلوی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے درمیان عوامی سطح پر ہونے والی تلخی کے بعد اب امریکا کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ معمول پر آنا چاہیے۔ جارجیا میلونی نے کہا کہ میرا اس…

Read More

پاکستانی ٹیم سوٹزرلینڈ میں موجود، ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور منگل یا بدھ کو ہوگا: دفترِ خارجہ

دفترِ خارجہ پاکستان کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات کے تحت تین تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے ہیں۔ جن کی مشاورت کے بعد اگلے مذاکرات منگل یا بدھ کو دوبارہ شروع ہوں گے اور اس کے لیے پاکستان کی ٹیم سوئٹزرلینڈ میں موجود ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے بدھ کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت علاقے برگن اسٹاک میں ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی ختم کرانے کے لیے پاکستان کی ثالثی…

Read More
پیراگوئے کے فٹبالر کو میچ کے دوران منہ چھپانے پر سزا کھیل 

پیراگوئے کے فٹبالر کو میچ کے دوران منہ چھپانے پر سزا

پیراگوئے کے مڈفیلڈر میگوئل المیرون کو فیفا ورلڈ کپ 2026 میں میچ کے دوران منہ چھپانے پر ایک میچ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ المیرون کو یہ سزا اس وقت دی گئی جب انہیں ترکیہ کے کھلاڑی میرٹ مولدور کے ساتھ تنازع کے دوران اپنا منہ ہاتھ سے ڈھانپنے پر ریڈ کارڈ ملا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے منگل کو تصدیق کی کہ المیرون جمعرات کو ہونے والے پیراگوئے کے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف حصہ نہیں لے سکیں گے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم کے…

Read More