اوپیک پلس کا ستمبر میں یومیہ 1.88 لاکھ بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

اوپیک پلس نے ستمبر 2026 سے تیل کی پیداوار میں یومیہ تقریباً ایک لاکھ 88 ہزار بیرل اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ فیصلہ عالمی منڈی کی صورت حال اور طلب و رسد کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے جب کہ یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے جب اوپیک پلس نے پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اوپیک پلس کے 7 بنیادی رکن ممالک سعودی عرب، روس، عراق، کویت، الجزائر، قازقستان اور عمان نے ستمبر سے تیل کی…

Read More

ہنگو میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت، حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر احمد عرف امیر معاویہ ہلاک ہوگیا ہے۔ حملے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید اور 28 زخمی ہوئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہنگو کے علاقے چھپڑی نریاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی سے وابستہ مبینہ اہم کمانڈر احمد عرف امیر معاویہ مارا گیا، جسے حکام نے خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا مبینہ…

Read More

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ’11 گرج’، متعدد دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ دو ماہ کے دوران دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جینس بنیادوں پر متعدد کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں کئی خوارج ہلاک جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ”11 گرج“ کے تحت فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد خوارج کو ہلاک کیا۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا تاکہ ان کی نقل و حرکت اور کارروائیوں کی…

Read More

‘مشرقِ وسطیٰ چھوڑ دیں یا انخلا کے لیے تیار رہیں’: امریکا کی اپنے شہریوں کو ہدایت

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک میں امریکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ خطے میں صورت حال اچانک بگڑ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں فضائی سفر اور نقل و حرکت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا شہری انخلا پر غور کریں یا ہنگامی صورت حال میں انخللا کے لیے تیار رہیں۔ اردن، اسرائیل اور عراق سمیت خطے کے دیگر ممالک میں موجود امریکی سفارت خانوں کی جانب سے جاری کیے گئے سیکیورٹی الرٹس میں کہا گیا ہے…

Read More

کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی

ملک کے مختلف حصوں میں موسم نے مختلف رنگ دکھانا شروع کر دیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور جنوب مغرب سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں…

Read More

ٹرمپ کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ مؤخر کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملہ مؤخر کرنے اور ویک اینڈ پر حملے کا منصوبہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اور خطے کے کئی ممالک کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا، جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت متعدد علاقائی رہنماؤں نے بھی کشیدگی کم کرنے اور جنگ سے گریز پر زور دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر ممکنہ حملہ مؤخر کر دیا گیا ہے اور ویک اینڈ پر حملے…

Read More

پیرو میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ، 13 افراد ہلاک

لاطینی امریکی ملک پیرو میں نازکا لائنز کی فضائی سیر کے لیے جانے والا ایک چھوٹا سیاحتی طیارہ پرواز بھرنے کے چند لمحوں بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 11 مسافر اور عملے کے 2 ارکان ہلاک ہوگئے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ جنوبی پیرو کے شہر پسکو کے قریب پیش آیا، جہاں سے سیاحتی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے کچھ دیر بعد نازکا لائنز کی فضائی…

Read More

آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا عمل شروع

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت آج مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی کے 9 انتخابی حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن حکام کے مطابق مظفرآباد ڈویژن میں مجموعی طور پر آٹھ لاکھ 95 ہزار 66 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جن میں چار لاکھ 27 ہزار 400 مرد جبکہ تین لاکھ 82 ہزار 167 خواتین ووٹرز شامل…

Read More

نظام میں تبدیلی کا آغاز اپنی وزارت سے کریں: خواجہ آصف کا محسن نقوی کے بیان پر ردِ عمل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے موجودہ نظام سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر ان کے خیالات سے کم و بیش اتفاق کرتے ہیں، تاہم اگر نظام میں بنیادی تبدیلی مقصود ہے تو اس کے لیے پارلیمنٹ اور وفاقی کابینہ جیسے آئینی فورمز کو استعمال کیا جانا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ محسن نقوی نے سسٹم کی کسمپرسی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔…

Read More

نئے صوبوں کی بحث کے دوران رائے ونڈ میں لیگی قیادت کی اہم بیٹھک

وزیراعظم شہباز شریف نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔ بظاہر معمول کی سیاسی مشاورت قرار دی جانے والی یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک میں گورننس، موجودہ نظام اور نئے صوبوں سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر سیاسی و عوامی سطح پر بحث جاری ہے۔ رائے ونڈ ئیونڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے…

Read More