نواسہِ رسول حضرت امام حسین کا چہلم: ملک بھر میں آج جلوس نکالے جائیں گے

نواسہِ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفا شعار رفقاء کی عظیم قربانیوں کی یاد میں آج ملک بھر میں چہلمِ شہدائے کربلا انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں نوحہ خوانی اور ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں جن کی حفاظت کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انتہائی سخت اور فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ملک کے معاشی مرکز کراچی…

Read More

دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی بولرز کا شاندار کم بیک، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 344 رنز پر ڈھیر

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے جسٹن گریوز اور روسٹن چیز نے نصف سنچریاں اسکور کیں جب کہ پاکستان کی جانب سے آف اسپنر ساجد خان 4 وکٹیں حاصل کرکے سب سے کامیاب بولر رہے۔ پورٹ آف اسپین میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آل آؤٹ…

Read More

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں رہائی پانے والا رحمان بھولا ایک بار پھر گرفتار

سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں رہائی پانے والے متحدہ لندن کے سابقہ ٹارگٹ کلر رحمان عرف بھولا کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی گروپوں کے حامیوں کے درمیان تصادم کے بعد صورت حال بدستور کشیدہ ہے، فائرنگ اور کارکنوں کو زخمی کرنے کے الزامات کے تحت رحمان بھولا سمیت مختلف کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے رحمان عرف بھولا کو نارتھ ناظم آباد سے حراست میں لیا…

Read More

پنجاب میں مون سون بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، مانسہرہ میں 3 طالبات برساتی نالے میں بہہ گئیں

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے جب کہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جانے والی 3 کمسن طالبات برساتی نالے میں بہہ گئیں، جن میں سے 2 طالبات کی لاشیں نالے سے نکال لی گئیں جب کہ ایک طالبہ کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں مون…

Read More

مصر میں 5.6 شدت کا زلزلہ، قاہرہ سمیت کئی شہروں میں خوف و ہراس

مصر کے دارالحکومت قاہرہ اور اس کے گرد و نواح میں آج علی الصبح 5.6 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے اثرات فلسطین، اردن، لبنان اور قبرص تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ مصری قومی ادارہ برائے فلکیاتی و جیو فزیکل تحقیق کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر ایک منٹ پر آیا، جبکہ اس کا مرکز سوئز شہر سے تقریباً 38 کلومیٹر دور واقع تھا۔ ادارے…

Read More

‘امریکا سے کوئی بات نہیں ہو رہی’: ایران نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اس وقت امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ نہ کوئی امریکی وفد ایران آ رہا ہے اور نہ ہی تہران سے کوئی وفد امریکا یا کسی مذاکراتی عمل کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ آج سے ایران کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے۔ تاہم ایرانی ترجمان نے اس کی تردید کردی ہے۔ ترجمان ایرانی وزارتِ…

Read More

برطانیہ، یوکرین نے جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے: ایران

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے ایران کے خلاف کسی بھی جنگ یا فوجی کارروائی میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ ثالث بھی اس معاملے سے آگاہ ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ صورت حال میں بنیادی اور اہم مسائل میں آبنائے ہرمز کا معاملہ بھی شامل ہے، جس پر مختلف فریقوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش…

Read More

آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک موصول ہونے والے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل ہو چکی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کُل 53 نشستوں پر مشتمل ہے۔ ان میں سے 33 نشستوں پر آزاد کشمیر کے اندر مقیم تقریباً ساڑھے 44 لاکھ مقامی شہری ووٹ ڈالتے ہیں۔ 8 نشستیں خواتین، ٹیکنوکریٹس اور…

Read More

ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد میں دو گروپ لڑ پڑے، ہوائی فائرنگ سے 3 افراد زخمی

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رہنماؤں سمیت درجن بھر سے زائد کارکنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق بہادرآباد مرکز پر ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی گروپ کا اجلاس جاری تھا کہ اسی دوران…

Read More

اوپیک پلس کا ستمبر میں یومیہ 1.88 لاکھ بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

اوپیک پلس نے ستمبر 2026 سے تیل کی پیداوار میں یومیہ تقریباً ایک لاکھ 88 ہزار بیرل اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ فیصلہ عالمی منڈی کی صورت حال اور طلب و رسد کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے جب کہ یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے جب اوپیک پلس نے پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اوپیک پلس کے 7 بنیادی رکن ممالک سعودی عرب، روس، عراق، کویت، الجزائر، قازقستان اور عمان نے ستمبر سے تیل کی…

Read More