یو اے ای میں ویزا مسائل کے شکار افراد کو فوراً دبئی امیگریشن آفس پہنچنے کی ہدایت عالمی خبریں 

یو اے ای میں ویزا مسائل کے شکار افراد کو فوراً دبئی امیگریشن آفس پہنچنے کی ہدایت

دبئی کی امیگریشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات میں ویزا سے متعلق مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے خصوصی سہولتوں اور امدادی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے تمام افراد بلا جھجھک متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں تاکہ ان کے مسائل کو سنا جا سکے اور ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ دبئی امیگریشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے بدھ کے روز ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جن افراد کو ویزا سے متعلق کسی بھی…

Read More

امریکا میں ملازمت کے لیے ویزا: اہلیت، ضروری دستاویزات اور اہم شرائط کیا ہیں؟

امریکا دنیا کے ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں بہتر روزگار، پیشہ ورانہ ترقی اور ڈالر میں تنخواہ حاصل کرنے کے مواقع کے باعث ہر سال لاکھوں افراد ملازمت کے لیے جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ امریکی ڈالر کی قدر پاکستان سمیت بیشتر ممالک کی کرنسی کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی بیرون ملک ملازمت کے خواہش مند افراد امریکا کو ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم امریکا میں کام کرنے کے لیے صرف ملازمت ملنا کافی نہیں، بلکہ مناسب ورک ویزا، مقررہ شرائط اور قانونی تقاضوں کو…

Read More

کویتی فوج میں نوکری کا اعلان: شرائط، اہلیت اور رجسٹریشن کی تاریخ جاری

کویت کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کے تحت عسکری سروس میں رضاکارانہ بھرتیوں کے عمل کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ بھرتی نان کمیشنڈ افسران اور جوانوں کے تربیتی کورس کے لیے کی جا رہی ہے، جس کے تحت مختلف تعلیمی قابلیت رکھنے والے اہل کویتی شہری درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ وزارتِ دفاع کے مطابق آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 28 جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔ کون درخواست دے سکتا ہے؟ اعلان کے مطابق مختلف…

Read More

جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

جاپان کے جنوبی علاقے میں 7.1 شدت کے طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد حکام نے سونامی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز کیوشو جزیرے کے کماموتو صوبے کے قریب سمندر میں تھا اور یہ سطح سمندر سے تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے بعد حکام نے خبردار کیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں ایک میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر…

Read More

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے کے لیے عباس عراقچی کا عمان اور سعودی عرب سے رابطہ

آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزاد حفیصل بن فرحان آل سعود سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ان رابطوں کے دوران تینوں ممالک کے سفارت کاروں نے باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس گفتگو کے…

Read More

کاکروچ پارٹی کے مظاہرین کی گرفتاریاں، حکومت سے نئے مذاکرات میں کیا ہوا؟

کاکروچ جنتا پارٹی نے حکومت کے نمائندوں کے ساتھ رات گئے ہونے والے مذاکرات کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ احتجاج میں شامل کسی بھی شخص کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور مختلف ریاستوں میں مظاہرین کے تحفظ کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مظاہرین کے خلاف درج مقدمات واپس لینے، گرفتار افراد کو رہا کرنے اور آئندہ ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔ سی جے پی کے…

Read More

امریکا میں فوڈ فیسٹیول کے دوران اندھا دھند فائرنگ، 3 افراد ہلاک

امریکی شہر سیئٹل میں مشہور سیاحتی مقام اسپیس نیڈل کے قریب فوڈ فیسٹیول کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب شہر کے سیئٹل سینٹر میں سالانہ ”بائٹ آف سیئٹل“ فوڈ فیسٹیول جاری تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق شہر سیئٹل فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً 6 بجے ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی نے اسپتال میں…

Read More

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کے بعد 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے: ایران

ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے ترجمان جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کے بعد سے کی جانے والی ایرانی جوابی کارروائیوں میں دو سو سے زائد امریکی فوجی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جنرل حسین محبی نے ایرانی خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی ہلاکتوں کے حوالے سے واشنگٹن کے جاری کردہ اعداد و شمار کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اعداد و شمار بالکل…

Read More

سعودی عرب کے ساتھ یمن کے تنازع کا فوجی حل ممکن نہیں: ایران

ایران نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں، بلکہ بات چیت اور طے شدہ روڈ میپ پر عمل درآمد ہی یمنی عوام کے مسائل کا دیرپا حل فراہم کر سکتا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن تنازع کا منصفانہ اور پائیدار حل ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری کشیدگی کا فوجی حل…

Read More

یمنی حوثیوں کے سعودی عرب پر فوری جوابی میزائل حملے، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے شہر جازان کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حوثیوں کا یہ دعویٰ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے، جبکہ خطے میں بحری راستوں کی سیکیورٹی اور ایران، امریکا و اتحادی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ سعودی شہر جازان پر میزائل حملہ کیا گیا، جس کے…

Read More