ایران پر امریکی حملے تھم گئے، خلیجی ممالک آپس میں لڑ پڑے

ایران اور امریکا کے درمیان تیرہ روز تک جاری رہنے والے حملوں کے بعد اگرچہ امریکی کارروائیوں میں کمی آئی ہے اور مذاکرات کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے، تاہم مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کے بجائے مزید پھیلتی دکھائی دے رہی ہے۔ خطے میں سعودی اتحاد، یمنی حوثیوں، ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف حملوں میں تیرہ دن بعد وقفہ آیا ہے، تاہم اسی دوران یمن،…

Read More

بھارت کی جین زی نے مودی کا سوشل میڈیا پر راج کیسے ختم کیا؟

بھارت میں امتحانی پرچوں کے مبینہ مسلسل لیک ہونے کے معاملے پر طلبا کے احتجاج نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہے، جہاں بھارتی نوجوان نسل یعنی ’جین زی‘ نے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی جماعت کی برسوں پرانی ڈیجیٹل برتری کو اب انہی کے خلاف استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 سال سے مودی اور ان کی ہندوستانی سوشل میڈیا پر حاوی پارٹی کو اب انہی کے اپنائے ہوئے ڈیجیٹل طریقوں سے کڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ نئی دہلی کے…

Read More

فرانس اور اسپین کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، مکانات خاکستر، لاکھوں افراد کا انخلا

فرانس اور اسپین کے جنگلات میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے باعث دو لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔ دونوں یورپی ممالک میں یہ آگ اتنی تیزی اور شدت کے ساتھ پھیلی ہے کہ انتظامیہ اور فائر فائٹرز کے لیے اس پر قابو پانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ مسلسل گرمی کی لہر اور موسمیاتی تبدیلیوں کو اس ہولناک صورتِ حال کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ فرانس میں صورتِ حال اس قدر نازک ہو…

Read More

وزیرِ تعلیم کو نہ ہٹایا تو استعفے کی تحریک مودی تک جائے گی، ابھیجیت دیپکے

بھارت میں طلبہ تحریک کی قیادت کرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کیا ہے کہ اگر وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کو برطرف نہ کیا گیا تو احتجاج کا رخ براہِ راست وزیراعظم کے استعفے کی جانب ہو جائے گا۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی صدر ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ قبول کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر…

Read More
صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مشروط کر دیا عالمی خبریں 

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مشروط کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مشروط ہے۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ اسی صورت منظور کیا جائے گا جب سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز سعودی عرب کے ساتھ ایک تاریخی سول نیوکلیئر معاہدے کی منظوری دی تھی، جس میں سعودی عرب کو اپنی سرزمین پر یورینیم افزودگی کے ممکنہ اختیار کا نکتہ بھی شامل ہے۔ اس…

Read More

ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں شروع کرنے پر غور جاری ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں شروع کرنے پرغور جاری ہے، جو پہلے ہونے والی کارروائیوں سے کہیں زیادہ بڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تہران نے ابھی تک زیادہ تکلیف نہیں اٹھائی، میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور ہم اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ جمعرات کو امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے خلاف…

Read More
سونم وانگچک کی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم، طلبہ کا احتجاج جاری عالمی خبریں 

سونم وانگچک کی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم، طلبہ کا احتجاج جاری

بھارت: سماجی کارکن سونم وانگچُک نے میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحان کے پرچے لیک ہونے کے خلاف 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے، تاہم طلبہ کی قیادت میں جاری احتجاج ختم نہیں ہوگا اور مظاہرین نے وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق احتجاجی تحریک ”کاکروچ جنتا پارٹی“ (سی جے پی) کا مؤقف ہے کہ مئی میں ہونے والے میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحان کے پرچے لیک ہونے سے تقریباً 20 لاکھ طلبہ…

Read More
بھارت میں طلباء کا احتجاج، لوگ گھر بیٹھے کیسے مدد کر رہے ہیں؟ عالمی خبریں 

بھارت میں طلباء کا احتجاج، لوگ گھر بیٹھے کیسے مدد کر رہے ہیں؟

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے دل جنتر منتر میں نوجوانوں کی قیادت میں جاری احتجاجی تحریک کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے اور ملک کے مختلف حصوں اور بیرونِ ملک مقیم حامیوں کی جانب سے مسلسل امداد مل رہی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شہر کی سڑکوں پر فوڈ ڈیلیوری کرنے والے اور موٹر سائیکل سوار دن بھرمسلسل کھانا، بسکٹ، پھل، پینے کا پانی اور دیگر اشیائے خورد ونوش احتاجی مقام تک پہنچا رہے ہیں، جس کی وجہ سے دھرنا مسلسل جاری ہے۔…

Read More

امریکی کانگریس میں 1 کھرب ڈالر سے زائد کا دفاعی بجٹ منظور، اسرائیل کو کیا ملے گا؟

امریکا کے ایوانِ نمائندگان نے سخت سیاسی مقابلے کے بعد 2027 کے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) کے تحت تقریباً ایک اعشاریہ پندرہ ٹریلین (1 کھرب 15 ارب) ڈالر سے زائد مالیت کا دفاعی بل معمولی اکثریت سے منظور کر لیا، تاہم بل میں اسرائیل کے ساتھ فوجی ٹیکنالوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے کی شق پر شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق بل بدھ کے روز ایوانِ نمائندگان میں 216 کے مقابلے میں 212 ووٹوں سے منظور ہوا۔ زیادہ تر ارکان نے…

Read More

آبنائے ہرمز میں ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ ہوگا: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں کسی بھی تجارتی جہاز پر حملے کا جواب فوجی کارروائی کی صورت میں ملے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران نے اب آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار کے ذریعے حملہ کیا تو امریکا اس کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو…

Read More