آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا نام فائنل، اعلان آج متوقع

مری میں مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام پر حتمی فیصلہ کرلیا گیا، تاہم امیدوار کے نام کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مری میں ہونے والے اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت پارٹی کے دیگر اعلیٰ رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے پارٹی کے صدر شاہ غلام قادر اور طارق فاروق…

Read More

پنجاب میں کل سے موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک میں بارش متوقع ہے، جبکہ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت سرگودھا،…

Read More

حج 2027 کے لیے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ تبدیل، کب سے جمع ہوں گی؟

حج 2027 کے لیے سرکاری اور نجی حج اسکیم کی درخواستوں کی وصولی کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے، ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستیں اب 17 کی بجائے 18 اگست سے وصول کی جائیں گی جب کہ درخواستیں ’’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج 2027 کے لیے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جس کے مطابق حج 2027 کی درخواستیں پہلے 17 اگست سے وصول ہونا تھیں تاہم اب سرکاری…

Read More

آن لائن فراڈ اور فحش مواد بنانے والے 284 غیر ملکیوں کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے آن لائن فراڈ اور فحش مواد بنانے والے تمام گرفتار 284 غیرملکی باشندوں کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلازہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز غیرملکیوں کے ویزے منسوخ کرکے خصوصی پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق تمام غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا ہے، تمام 284 غیر ملکیوں کو 15 روز کے اندر پاکستان سے…

Read More

محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی، کہاں کہاں بادل برسیں گے؟

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 17 سے 21 اگست تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے جب کہ بارشوں کے باعث مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو آئندہ چند روز تک برقرار رہ سکتا ہے، جس کے باعث 17 سے 21…

Read More

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد خاران اور لجے میں خودکش حملوں سمیت دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث…

Read More

آزاد کشمیر میں حکومت سازی، قائد ایوان کے انتخاب کا اختیار نواز شریف کو سونپ دیا گیا

مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نومنتخب لیگی ارکان اسمبلی کے ساتھ حکومت سازی، اہم پارلیمانی عہدوں اور آزاد کشمیر کی آئندہ سیاسی و انتظامی ترجیحات پر مشاورت کی گئی۔ نواز شریف نے انتخابی کامیابی پر ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے عوامی اعتماد پر پورا اترنے اور آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل تیز کرنے پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے قائد ایوان کے انتخاب کا حتمی اختیار نواز شریف…

Read More

میر رضا کے بزنس پارٹنر کی عبوری ضمانت منظور، شہر سے باہر جانے پر پابندی عائد

کراچی کی عدالت نے نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کے کیس میں ان کے بزنس پارٹنر کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ میر رضا کے بزنس پارٹنر محمد احمد نے گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ ہفتے کو سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل خالد ممتاز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کے میر رضا کے ساتھ تجارتی تعلقات تھے، جہاں ایک دکان محمد احمد اور دوسری میر رضا چلاتا…

Read More

صدر کا یوم آزادی پر ملکی اور غیرملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 355 شخصیات کے لیے پاکستان سول ایوارڈز کا اعلان کردیا۔ اعزازات حاصل کرنے والوں میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزرا احد چیمہ اور محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ سرکاری افسران، فنکار، گلوکار اور دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات شامل ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 46 شہدا کو بھی ستارۂ شجاعت سے نوازا جائے گا۔ صدرِ مملکت کی جانب سے منظور کیے گئے اعزازات کے تحت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،…

Read More

نادرا کے نئے ‘کیو آر کوڈ’ پر مبنی قومی شناختی کارڈ کا کیا فائدہ ہے؟

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے نیا شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ہے جس میں روایتی مائیکرو چِپ کے بجائے محفوظ کیو آر کوڈ استعمال کیا جائے گا۔ اس نئے کارڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی شناخت اور تصدیق اسمارٹ فون کے ذریعے بھی کی جا سکے گی۔ نادرا کے مطابق نیا شناختی کارڈ کراچی میں قائم نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی نے مقامی طور پر تیار کیا ہے۔ کارڈ کی تیاری نادرا کی مقرر کردہ تکنیکی اور سیکیورٹی ضروریات کے مطابق کی…

Read More