عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو 3 مقدمات میں بری کردیا

کراچی کی مقامی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تینوں مقدمات میں بری کردیا ہے جب کہ پراسیکیوشن ملزمہ پنکی کے خلاف شوہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔ جمعرات کو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں درج منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ملزمہ کی جانب سے انعم کوثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔ وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں 2 شریک…

Read More

ملک بھر میں یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں جشنِ آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کراچی سے لاہور، جھنگ، قصور، گھوٹکی اور مانسہرہ سمیت مختلف شہروں میں بازاروں اور اہم مقامات کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور سبز و سفید روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے، جبکہ شہری بھی جشنِ آزادی کا سامان خریدنے میں مصروف ہیں۔ کراچی میں یومِ آزادی کے حوالے سے خریداری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ شہر کی مشہور جھنڈا گلی میں قومی پرچم، سبز و سفید…

Read More

میر رضا پر 5 کروڑ روپے کا قرضہ، عابد اور مونی کون ہیں؟

کراچی کے ہائی پروفائل میر رضا ہلاکت کیس کی تحقیقات میں ایک انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں متوفی کے مالی معاملات کا سراغ لگاتے ہوئے پانچ کروڑ روپے سے زائد کے قرضوں کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ پولیس نے اس مالی لین دین کی تفتیش کے لیے دس مشتبہ افراد کی فہرست تیار کر کے انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا نے ان تمام افراد سے مختلف اوقات میں قرضے لے رکھے تھے، جن میں عابد…

Read More

پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟

پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 324 روپے 98 پیسے ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 13 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے کی معمولی کمی کی ہے جبکہ دوسری طرف ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 54 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 325 روپے 92 پیسے تھی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 382 روپے…

Read More

میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ عہدے سے برطرف

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو میڈیکو لیگل افسر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور وہ اب انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ بدھ کے روز کراچی کے انتہائی اہم اور ہائی پروفائل میر رضا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اسپتال حکام نے بتایا کہ جناح اسپتال میں میڈیکو لیگل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر…

Read More

ملک بھر میں پھر بادل برسنے کو تیار، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 13 سے 15 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، بارش کے باعث مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جب کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی بالائی علاقوں پر اثر انداز ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں گرج چمک…

Read More

میر رضا کے وکیل جبران ناصر تنقید کی زد میں کیوں؟

میر رضا علی کیس کی پُراسرار موت کی تحقیقات میں روزانہ نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ میر رضا کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے حکومت اور پولیس پر تنقید اور تحقیقات میں غفلت برتنے کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تنقیدی مہم شروع ہوچکی ہے۔ کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا علی کے قتل کو تقریباً 14 روز گزر چکے ہیں۔ اہل خانہ کی جانب سے پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیشی ٹیم پر عدم اعتماد کے بعد اب اس کیس کی تحقیقات نئی ٹیم…

Read More

بلوچستان: بارودی مواد سے بھری گاڑی پھٹنے اور فورسز کی کارروائی میں 18 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشت گردی کی غرض سے تیار کی جانے والی بارودی مواد سے بھری گاڑی تیاری کے مرحلے میں پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور جائے وقوعہ پر موجود بارودی مواد کے مزید دھماکوں کے نتیجے میں ملحقہ علاقے کے 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے جب کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران فرار ہونے والے مزید 10 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی…

Read More

‘میڈیکل لیگو آفس نے میر رضا کیس میں کوتاہیاں کیں’: آئی جی سندھ کا اصرار

کراچی کے انتہائی اہم اور ہائی پروفائل میر رضا ہلاکت کیس کی موجودہ صورتحال اور تفتیش میں سامنے آنے والی مبینہ غفلت پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ وہ میر رضا کیس کے اصل حقائق پر ابھی کچھ کہنا نہیں چاہیں گے، لیکن میڈیکو لیگل آفس نے اس کیس میں واضح کوتاہیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی اس غفلت میں ملوّث پایا گیا تو اسے کسی صورت چھوڑا نہیں جائے گا۔ آئی جی سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا…

Read More

آج پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟

وفاقی حکومت نے 12 اگست کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 325 روپے 92 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 382 روپے 25 پیسے مقرر کی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 39 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی اور پرانی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔ اگر 20 جولائی سے لے کر اب تک پیٹرول…

Read More