آج سے حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے نظام سے باہر ہوگئی: وفاقی وزیرِ توانائی کا اعلان
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی خرید و فروخت سے متعلق نیا نظام رائج کردیا ہے اور آج سے حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے نظام سے عملی طور پر خود کو باہر کر رہی ہے۔
اویس لغاری نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی پیدا کرنے والے اور استعمال کرنے والے خود بجلی کی خرید و فروخت کریں گے، اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، عوام تک پہنچنے والی بجلی حکومت خریدتی ہے، تاہم نئے نظام کے تحت بجلی کی خرید و فروخت کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سال سے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کام کیا گیا اور بجلی کے شعبے میں نمایاں اصلاحات لائی گئی ہیں۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ اب کسی کو یہ حق نہیں ہوگا کہ وہ حکومت کو بجلی فروخت کرے اور حکومت بجلی خریدے، بلکہ بجلی پیدا کرنے والے اور استعمال کرنے والے خود اس کی خرید و فروخت کریں گے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، جبکہ آئی پی پیز کا نام بدنام ہوچکا ہے۔