آج پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کیا ہیں؟
پاکستان میں آج پیٹرول 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 28 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے کم کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 11 مرتبہ کمی اور 15 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 8 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 18 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔