امریکا اسلام آباد ایم اویو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: صدر مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کرے تو ایران بھی اس پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی امن، سلامتی اور مسلم ممالک کے باہمی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں۔

ان کے مطابق معاہدے کا مقصد خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانا اور علاقائی ممالک کے مفادات کا تحفظ ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اگر مسلم ممالک متحد ہوں تو اسرائیل کے لیے ان پر آسانی سے حملہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ مسلم ممالک میں باہمی مذاکرات اور تعاون کے ذریعے مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان معاہدہ مسلم دنیا میں اتحاد مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ دیگر علاقائی اور مسلم ممالک بھی اس تعاون میں شامل ہو کر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

Related posts