لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، 2 وکٹیں گرگئیں

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے اب تک 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 25 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس بارش کے 2 بار تاخیر کا شکار ہوا تاہم تاخیر سے ہونے والے میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے پاکستان ٹیم نے ایک تبدیلی کی گئی ہے، سلمان علی آغا کی جگہ بابر اعظم کی بطور کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ انگلش ٹیم میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان کا اسکواڈ

گرین شرٹس کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم کپتان جب کہ محمد رضوان وکٹ کیپر کی حیثیت سے میدان میں اترے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں اذان اویس، امام الحق، شان مسعود، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، علی عثمان، خرم شہزاد، محمد علی اور محمد عباس شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

انگلینڈ کی ٹیم میں بین ڈکٹ، ایمیلیو گے، جارڈن کاکس، کپتان جو روٹ، ہیری بروک، ڈین لارنس، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، اولی رابنسن، گس اٹکنسن، جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔

تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں انگلش ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

یہ سیریز انگلینڈ میں پاکستان کی 2020 کے بعد پہلی ریڈ بال سیریز ہے۔ دونوں ٹیمیں پانچ سال قبل تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے آئی تھیں، جس میں انگلینڈ نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دو میچ ڈرا ہوگئے تھے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 1996 میں انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتی تھی، جب وسیم اکرم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ انگلینڈ میں پاکستان کی ٹیسٹ سیریز میں مسلسل تیسری کامیابی تھی۔ اس سے قبل عمران خان کی قیادت میں 1987 اور جاوید میانداد کی کپتانی میں 1992 میں پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔

دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر 93 ٹیسٹ میچوں میں ایک دوسرے کا سامنا کر چکی ہیں۔ انگلینڈ نے 31 جبکہ پاکستان نے 23 میچ جیتے جب کہ 39 ٹیسٹ بے نتیجہ رہے ہیں۔

Related posts