ایران کی درخواست پر منگل کو دوحہ میں مذاکرات ہوں گے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ عالمی خبریں 

ایران کی درخواست پر منگل کو دوحہ میں مذاکرات ہوں گے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی درخواست پر دونوں ممالک کے درمیان منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہوں گے، جب کہ وائٹ ہاؤس نے بھی امریکی نمائندوں کی دوحہ روانگی کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے ساتھ براہ راست مذاکرات یا تکنیکی ٹیموں کی ملاقات کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات منگل…

Read More

یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا آغاز؛ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے موسم کے حوالے سے ایک بہت ضروری خبر سامنے آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بتایا ہے کہ یکم جولائی سے ملک کے مختلف اضلاع میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال بارشوں کا باقاعدہ آغاز ملک کے شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے علاقوں سے ہونے کی امید ہے، جس کے بعد یکم جولائی سے ملک کے بالائی شمالی حصوں اور پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں…

Read More

بلوچستان واقعہ: منع کرنے کے باوجود مرتضیٰ کوئٹہ جاتے وقت خوش اور مسلسل رابطے میں تھا: والد

بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کراچی کے تاجر علی مرتضیٰ کے اہل خانہ نے واقعے کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ علی مرتضیٰ کو کوئٹہ جانے سے منع کیا تھا اور وہ کوئٹہ جاتے وقت خوش اور مسلسل رابطے میں تھا، بہو نے بتایا 5 گھنٹے تک مدد کے لیے کوئی نہیں پہنچا، دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی گئی جب کہ تاجر…

Read More

بھارت کو وائٹ واش کرنے کے اگلے ہی روز آئرلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا استعفیٰ آگیا

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہینرک ملان بھارت کے خلاف تاریخی ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے فورا بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے جب کہ ان کی جگہ سابق آئرش کپتان گیری ولسن کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ ہینرک ملان، جو 2022 میں ہیڈ کوچ مقرر ہوئے تھے، اپنی موجودہ مدتِ ملازمت 2027 کے اوائل تک ہونے کے باوجود عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ کرکٹ آئرلینڈ…

Read More

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل، شیئرز نئی انتظامیہ کو منتقل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی 180 ارب روپے کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد پی آئی اے کے شیئرز نئی انتظامیہ کو منتقل کر دیے گئے ہیں جب کہ نئی انتظامیہ نے فوری طور پر نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دے کر جنرل انور علی حیدر کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کے تحت 180 ارب روپے میں ملکیت کی منتقلی کا عمل مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد پی آئی اے کی…

Read More

کراچی: پولیس سب انسپکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر نعیم شاہ کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی اور کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا جب کہ اس کا ساتھی سجاد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق سائٹ ایریا میں کارروائی کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزم فیصل عرف منیجر کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے غیرقانونی پستول اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سب انسپکٹر نعیم…

Read More

کرکٹ کی اولمپکس میں 128 سال بعد واپسی: کوالیفکیشن نظام اور ٹورنامنٹ فارمیٹ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی تاریخی واپسی کے لیے مردوں اور خواتین کے ٹی 20 مقابلوں کے کوالیفکیشن نظام اور ایونٹ کے فارمیٹ کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے جب کہ پہلی بار آئی سی سی اولمپکس کوالیفائر 2027 بھی منعقد کیا جائے گا، جس کے ذریعے آخری کوالیفائنگ ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔ کرکٹ کی اولمپکس میں 128 برس بعد تاریخی واپسی ہونے جا رہی ہے، اس حوالے سے آئی سی سی اور انٹرنیشنل…

Read More

کراچی رینجرز کیمپ حملہ؛ پاکستان نے افغان سفیر کو شدید احتجاج پر مبنی مراسلہ تھما دیا

کراچی میں رینجرز کیمپ پر ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان نے افغانستان کے خلاف سخت احٹجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ اس سنگین واقعے پر کارروائی کرتے ہوئے افغان ناظم الامور کو فوری طور پر دفترِ خارجہ طلب کیا گیا اور گزشتہ رات افغان طالبان حکومت کو ایک سخت ترین احتجاجی مراسلہ یعنی ڈیمارش تھمایا گیا۔ پاکستان نے اس موقع پر اپنا سخت ترین احتجاج ریکارڈ کروایا ہے کیونکہ کراچی کے واقعے میں براہِ راست افغان شہریوں اور وہاں موجود نیٹ ورک کے…

Read More

ملک میں مون سون کی پہلی بارشیں کب ہوں گی؟

ملک بھر میں جاری شدید گرمی اور حبس کے ستائے ہوئے عوام کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک میں رواں سال مون سون کی پہلی بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی کر دی ہے، جس کے بعد گرمی کے زور میں کمی آنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کی ٹھنڈی ہوائیں 30 جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہو جائیں گی، جس کے بعد یکم جولائی سے لے کر چھ جولائی تک…

Read More

علی امین گنڈاپور دوبارہ وزیرِ اعلیٰ بننے کے لیے سرگرم

پشاور میں ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں سیاسی حلقوں میں مختلف ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور دوبارہ وزیرِ اعلیٰ بننے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں مستقل قیام کر لیا ہے اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر سرگرم مشاورت کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور وزارتِ اعلیٰ کی کرسی دوبارہ حاصل کرنے کے لیے سیاسی رابطوں…

Read More