’کوئی گولی چلائے تو خاموش نہ بیٹھیں‘: اسلام آباد احتجاج پر محسن نقوی کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا واضح فیصلہ آچکا ہے اور تمام فورسز و متعلقہ اداروں کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں سے کہہ دیا ہے کہ کوئی گولی چلائے تو خاموش نہ بیٹھیں، جب کہ کسی جانی نقصان کی صورت میں مارچ کے منتظمین ذمہ دار ہوں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے…

Read More

ایران کو تباہ کیا جائے یا نہیں، اہم فیصلے کے بہت قریب پہنچ چکا ہوں: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے ایک بار پھر سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کو تباہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق اہم فیصلے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ امریکی میڈیا ادارے ایگزیوس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران براہِ راست امریکا سے رابطے میں ہے اور تہران امریکا کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، تاہم صورتِ حال میں کسی بھی وقت تبدیلی آسکتی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے خلیج تعاون…

Read More

کوہاٹ میں اولڈ پولیس لائنز کے قریب دھماکا، 16 افراد جاں بحق، 50 زخمی

کوہاٹ میں جمعے کے روز اولڈ پولیس لائنز میں دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جب کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس لائنز کے اطراف سیکیورٹی کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہے اور اب تک علاقے میں کم از کم 10 دھماکوں کی آوازیں سنی جا چکی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر…

Read More

میر رضا کیس: تفتیشی ٹیم کا مقتول کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے عدالت سے رجوع

میر رضا قتل کیس کے سلسلے میں تفتیشی ٹیم نے مقتول کے بینک اکاؤنٹس اور مالی لین دین کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ ذرائع کے مطابق میر رضا کے بینک ٹرانزیکشنز کے حصول سے متعلق درخواست پر عدالت نے اسٹیٹ بینک سے یکم اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی حکام سے استفسار کیا کہ آپ میر رضا کی بینک ٹرانزیکشنز کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ تفتیشی حکام نے عدالت کو بتایا کہ میر رضا کے مالی لین دین کی تفتیش…

Read More

جنوبی کوریا کا ایران جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے سے انکار

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف امریکی جنگ میں فوجی طور پر شامل نہیں ہوگا۔ صدر لی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایسی کوئی فوجی تعیناتی نہیں کی جائے گی جس سے جنوبی کوریا براہِ راست جنگ کا حصہ بن جائے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتحادی ممالک سے ایران کے خلاف جنگ میں تعاون کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ صدر لی نے جمعے کو…

Read More

ابھیشیک شرما کی صرف 30 گیندوں پر سنچری، نیا ریکارڈ بنا لیا

بھارت کے نوجوان بائیں ہاتھ کے اوپنر ابھیشیک شرما نے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں صرف 30 گیندوں پر سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا، جبکہ بھارت نے شاندار بیٹنگ اور مؤثر بولنگ کی بدولت میچ 127 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا۔ بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما نے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور افغان بولرز کے خلاف تیزی سے رنز بنائے۔ انہوں نے محض 30…

Read More

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 6 جوان بھی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 سے 17 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ایک ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنتہ…

Read More

سعودی عرب کی اپیل پر چین کا ایران سے رابطہ، حوثیوں پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ

چین نے سعودی عرب کی اپیل کے بعد ایران سے نجی طور پر رابطہ کرکے کہا ہے کہ وہ یمن کے حوثیوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حوثیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقوں اور آبنائے باب المندب کے اطراف میں پیش قدمی کے بعد سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے اور تجارتی جہازوں کی آبنائے باب المندب کے راستے آمد و رفت پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں…

Read More

این سی سی آئی اے کے سوال نامے پر محمد رضوان کا جواب سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سوال نامے کے جواب میں کہا ہے کہ آج تک یہ نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جارہا ہے؟ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں کرکٹرز کے خلاف انکوائری کے معاملے پر قومی کرکٹر محمد رضوان کے جمع کرائے گئے جواب کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ محمد رضوان نے کہا کہ بطور کرکٹر اپنی اہلیت کے مطابق پاکستانی ٹیم کی خدمت کی ہے،…

Read More

پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کے میسج کو بالکل مفت کردیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غریب و متوسط طبقے کے لیے پیٹرولیم سبسڈی اسکیم میں مزید سہولت دے گئی اور ان کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کے میسیج کو بالکل مفت کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کا پیغام اب بالکل مفت بھیجا جاسکے گا، اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ پیٹرول سبسڈی اسکیم کے تحت پورے…

Read More