author

شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حملہ بنوں میران شاہ روڈ پر بنوں ممش خیل کے علاقے میں کیا گیا۔ ڈی ایس پی قدرت اللہ کے مطابق حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو […]

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ پی ایس بی نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے وابستہ متعدد کھلاڑیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے “آپریشن جاسمین” کے تحت ثابت شدہ […]

کراچی؛ رینجرز  کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز  کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سندھ رینجرز نے منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب3 ملزمان زید اللہ عرف زیدو،نورزادہ اورحضرت عثمان کوگرفتارکرلیا۔  ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف […]

بار الیکشن: انڈیپنڈنٹ گروپ ’’اسٹیٹس کو‘‘ بر قرار رکھ سکتا ہے

کچھ ڈویژنوں میں حیران کن نتائج آنے کے باوجود حکومت کا حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ گروپ کی جانب سے بار میں حکومت کے حق میں اسٹیٹس کو بر قرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اسلام آباد بار کونسل کے انتخابی نتائج کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں خصوصاً جسٹس […]

وزیراعظم نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے حمایت مانگی، بلاول بھٹو نے تفصیلات  جاری کردیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرقیادت مسلم لیگ ن کے وفد نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حمایت مانگی ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا […]

اسلام آباد؛ ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے شہری کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے 30 روزہ جسمانی […]

جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت

جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں جسٹس انعام امین نے سماعت سے معذرت کرلی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا صدیق انجم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر […]

لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے سنگاپور روانہ

ایشیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025  میں شرکت کیلئے لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم سنگاپور روانہ ہوگئی۔  اسکواڈ کی قیادت اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کے ایونٹس میں 13ممالک کی 160 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ 2 […]

پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سیاسی مفادات حاصل کرنے کی دوڑ میں آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاحال تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں اِن ہاؤس تبدیلی  کے معاملے میں پیپلز پارٹی کی ہائی کمان نے تاحال متبادل قائد ایوان کی نامزدگی نہیں کی  اور […]

پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر

الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے جاری شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئی پولنگ تاریخ مقرر کی گئی، تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخاب […]