وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملک کے معروف ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ […]
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے دیا، رہنماوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔ تحریک انصاف کی قیادت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچے تھی تاہم سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے […]
وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مری روڈ بھارہ کہو بائی پاس کے قریب نئے کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا جس میں محسن نقوی نے نئے کنونشن سنٹر کی […]
ماں بیٹی کی مین ہول میں گر کر ہلاکت کے معاملے پر صوبائی وزیر اطلاعات کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بھاٹی گیٹ کے قریب ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کے حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب پر […]
بھارتی اداکار مایور پٹیل کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر خوفناک حادثے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بنگلورو میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے کنڑ اداکار مایور پٹیل کی فورچیونر گاڑی ضبط کرلی ہے۔ اداکار مایور پٹیل کو بنگلورو میں دیر رات ڈرنک […]
بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 70 کلو میٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔ خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے باعث شہری […]
پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا، جس کے مطابق ان کے خلاف نااہلی ریفرنس خارج کردیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس خارج کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ آبڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس کو تکنیکی […]
بنوں میں مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت نقل و حرکت پر پابندی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں فوجی قافلے کی آمد کے پیش نظر ضلع کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ اہم […]
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹیم اونر کامل خان کا کہنا ہے کہ ٹم پین کا بطور کپتان انٹرنیشنل تجربہ اور مختلف ایلیٹ کوچنگ پروگرامز میں کام کرنے کا وسیع پس منظر انہیں ہماری ٹیم کی […]
باغبانپورہ کے علاقے میں مبینہ طور پر خود ہی پسٹل چلنے سے ایک بچہ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق احمد ٹاون کا رہائشی 15 سالہ عمر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ چھوٹا بھائی 9 سالہ محمد ازان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے […]