اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر کا فیصلہ

وزیراعظم  کی ہدایت پر اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مری روڈ بھارہ کہو بائی پاس کے قریب نئے کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا جس میں محسن نقوی نے نئے کنونشن سنٹر کی جگہ کا معائنہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نئے کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ پر ہر قسم کے غیر قانونی قبضے کو ختم کیا جائے۔  قابضین کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

محسن نقوی نے تمام غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ قابضین کو کسی قسم کی رعایت یا معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی ہمارا عزم ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں ایس سی او سمٹ سمیت دیگر بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد میں آسانی ہو گی۔

اس موقع پر چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Similar Posts