پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر احمد حسین نے آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے دوران حیرت انگیز فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے اسکاٹ لینڈ کو 187 رنز پر آوٹ کیا۔ پاکستانی فیلڈرز نے بہترین کارکردگی دکھائی جس […]
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے 26 میں سے 13 لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ کمشنر کراچی حسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سانحہ گل پلازہ میں 26 افراد کی لاشیں ملیں جن میں 13 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ کچھ ناقابل شناخت ہیں اور لاشوں کا ڈی این اے […]
سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 5 کلاشنکوف،7 دستی بم اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔ ترجمان کے مطابق ہلاک […]
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پاکستان میں مجموعی طور پر 2 کروڑ81 لاکھ 98ہزار 284ویڈیو حذف کی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے رواں مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کی کمیونٹی گائیڈ لائنز […]
سعودی عرب کے جنوبی صوبے جازان میں ایک نوجوان خاتون کی بروقت اور جرأت مندانہ کارروائی نے ماں اور اس کے بچوں کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں خاتون کی غیرمعمولی حاضر دماغی نے سب کی توجہ اپنی جانب […]
50ویں قومی اسنوکر چیمپین شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ کوارٹر فائنل میں تین مرتبہ کے عالمی چیمپین محمد آصف نے سابق ایشین چیمپین محمد سجاد کو شکست دی، اسجد اقبال نے احسن رمضان ، مبشر رضا نے سید حسنین اختر اور رانا عرفان نے اویس منیر کو شکست دی۔ منگل کو سیمی […]
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے قائد حزب اختلاف کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ہی تقریر میں ایوان کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کا مشروط ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ ایوان طاقت کا مرکز ہونا چاہیے، بے […]
انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 187 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان تھامس نائٹ نے […]
روس کے مشرقی علاقے کامچاٹکا میں شدید برفانی طوفان نے ایسا حیران کن منظر پیدا کردیا ہے جسے دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی۔ ریکارڈ توڑ برفباری کے باعث سڑکیں، گاڑیاں اور مکانات کئی میٹر گہری برف میں دب گئے، جبکہ کم از کم دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ غیرمعمولی صورتحال کے پیشِ […]
پاکستان کے کسی بھی مقام پر شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم 21 جنوری بروز بدھ کو ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور سپارکو اور محکمہ […]